آج کا دن کیسا 63

جے ٹی این آن لائن آج کی کُنڈلی، میزان،عقرب اور سرطان کیلئے اہم دن

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج دن کی کُنڈلی

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جن افراد سے آپ نے امید وابستہ کی ہوئی ہے۔ ایک حد تک پوری ہونے جا رہی

ہے، کچھ رقم بندوسبت ہو جائیگا اور آج بگڑا ہوا ایک مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپکو آنیوالے دنوں کے بارے میں اچھی خبر مل سکتی ہے۔ خاص طور پر کوئی

آفر آنے کی امید ہے، آج آپکی گھریلو پریشانی بھی بہت کم ہو سکتی ہے، انشاءاللہ۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج آپکی زندگی میں مشتری اور شمس کی آمد سے اچھی تبدیلیوں کا عمل شروع

ہونیوالا ہے، اور آپکو اب روزانہ اچھی خبریں بھی ضرور ملیں گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

صحت کا صدقہ روزانہ کے حساب سے حسب توفیق دیتے رہیں، لاپرواہی بالکل

نہیں کرنی، اپنا غصہ کم رکھیں۔ ویسے بھی آپ نے کئی رشتے دور کر لئے ہیں-

—————————————————————————–
قارئین : اپنے ستارے کا مکمل احوال جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
—————————————————————————–
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج کا دن آپکی کسی اہم ضرورت کو پورا کرنے کیلئے بحکم اللہ مددگار ہوگا، اور اخراجات کا بگڑا ہوا توازن بھی اب روزانہ کی بنیاد پر سنبھلنا شروع ہو جائیگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ نے بڑے سخت حالات گزارے ہیں، ستاروں کا بادشاہ مشتری آنیوالے دنوں کی اچھی خوشخبریاں سنا رہا ہے۔ اب آپ کے حق میں دن بدلنا شروع ہو رہے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ایک اہم مسئلے سے نجات کا بحکم اللہ راستہ ملے گا اور آج چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا، جن افراد نے تنگی کے دن برداشت کئے ہیں ان کیلئے انعام ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپکو جس بندش کا سامنا تھا۔ وہ آج دوپہر تک ٹوٹ جائیگی۔ اس کے بعد کئی معاملات میں بہتری آنا شروع ہو جائیگی۔ آپکا ایک اہم کام بھی مکمل ہوگا-

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپکو آج جس طرف سے بھی آفر ملتی دکھائی دے۔ اُسکو قبول کر لیں اور پلاننگ بھی کریں کیونکہ ایک نیا سلسلہ آپ کی توجہ اور محنت مانگ رہا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج ایک بڑی ذمہ داری سے نجات ملے گی۔ آپکو اپنوں کی جانب سے جاری ٹینشن بھی واضح کم ہوتی محسوس ہوگی۔ رشتے سے متعلق بھی اہم پیش رفت ہوگی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ عرصہ درازسے بیمار چلے آ رہے تھے۔ اب تیزی سے صحت یاب ہوں گے۔ جن افراد نے مالی طور پر بڑے مشکل دن گزار رہے ہیں آج سے ان کے عطارد کے زائچے میں بہتری شروع ہونے والی ہے، بس صدقہ مت بھولیں-

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ حقوق العباد کے حوالے سے اپنے تمام تر معاملات ٹھیک رکھ کر چلیں اور توبہ سے کام لیتے رہیں۔ نیت بھی صاف رہے تو بحکم رب تعالیٰ آنیوالے دن سب کچھ ٹھیک کرنے میں انتہائی مدد گار ہوں گے۔

آج دن کی کُنڈلی

Leave a Reply