Aaj ka din jtnonline

آپ کا آج کا دن کیسا گذرے گا، احتیاط ، مواقع، فوائد کی نشاندہی جانیئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج دن کیسا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 

اہم ضرورت پوری ہو رہی ہے۔آپ کی گھریلو پریشانی بھی کم ہوگی۔ خاص طور پر نیا رشتہ طے ہونے میں مدد ملے گی اور من

پسند جگہ ہونے پر زیادہ امکانات ہیں ۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ایک نیا سلسلہ آپ کی کافی پریشانی کو دور کرے گا۔اور مطلب پرست قسم کے لوگ بھاگ جائیں گے۔ آج ہونے والی اہم پیش رفت

میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

حالات میں زبردست قسم کی بہتری خاص طور پر مالی مشکلات کو آسان کر دے گی۔ آپ کو اہم خوشخبری بھی ملے گی اور جس

طرف سے تنگ کیا جا رہا تھا وہ بھاگ جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ اچھے وقت سے فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ بار بار فضول کے کاموںمیں پڑ جاتے ہیں۔ اور فائدہ ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔ آج کا دن اچھا

موقع دے رہا ہے۔ اس طرف غور کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کو کسی اپنے یا غیر کی جانب سے قدرے خطرہ لاحق ہے۔ وہ دشمنی پر اتر آیا ہوا ہے اور اندرون خانہ سازش کر سکتا ہے۔ آپ

کو اندازہ ہے بے حدمحتاط ہو جائیں فوری۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ایک دو روز اور انتظار کر لیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو صورت حال آپ کے حق میں ضرور بدلے گی اور آپ پریشانی سے نکل آئیں

گے۔ آج اس کا اندازہ صبح سے ہی ہو گا، بہرحال تیزی نہ دکھائیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

محبت میں فی الحال کامیابی کا امکان کم ہے۔ دماغ فضول کاموں کی جانب بھی جائے گا۔ بہرحال اللہ پاک کو جواب آپ نے خود دینا

ہے۔ اچھے بُرے میں تمیز رکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کاروباری حالات بہترین ہو رہے ہیں جو لوگ مالی طور پر کمزور تھے۔ اب ان شاء اللہ بہتری کی جانب جائیں گے۔ آج کا دن آپ کی

بڑی پریشانی کو دور کر دے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کو جس طرف سے پریشانیاں آ رہی تھیں وہ سلسلہ اب کم ہو رہا ہے۔ امید تو ہے کہ اب چند دنوں میں ہی بہت کچھ آپ کے حق میں

بدلے گا۔ آپ اس کا آغاز ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اپنی پوزیشن خراب مت کریں غصہ کرکے۔ اپنے معاملات سپرد اللہ کر دیں۔ وہ خود ہی سب ٹھیک کردے گا۔ غصہ کرنے سے حالات

نہیں بدلتے، بلکہ مزید خراب ہو جاتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ملازمت میں بہتری اور من پسند جگہ تبادلہ ہو سکتا ہے۔ آج آپ کی گھریلو ایک پریشانی بھی کم ہو گی اور جو لوگ تنگ کر رہے

تھے وہ آج خود ہی پیچھے ہٹ جائیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

قانونی معاملات اور وارثتی امور میں آپ کا فائدہ ہو گا۔ آپ جس بات کو لے کر پریشان تھے۔ اس کا حل بھی نکل آئے گا۔ بیمار افراد

بھی ان شاء اللہ شفاء یاب ہو سکیں گے۔

آج دن کیسا؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply