,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

جتن کُنڈلی لائی آج کے دن کا احوال، جانیں اور رہیں خوش خوشحال

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج دن کا احوال

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ اپنی نظر لازمی اتاریں۔ لگتا تو ہے کسی جکڑن کا شکار ہیں، مگر آپ کو روزانہ سورة بقرہ پڑھنے کا مشورہ بھی ہے۔ اب لاپرواہی بالکل نہیں کرنی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

کچھ اضافی کام کا بوجھ پڑ سکتا ہے، جو لوگ روزگار کی تلاش میں تھے، انشاء اللہ ان کیلئے اچھی خبر ہے اور کاروباری حضرات کیلئے بھی خوشخبری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک اپنا مخالفت کر سکتا ہے۔ شاید آپکو انداز ہو بہرحال ہر صورت محتاط ہو کر چلنا ہو گا اور کوشش کرنی ہے کہ آج زبان بھی بند رہے راز بھی افشا نہ ہو۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج اہم دن، ملازمت پیشہ افراد مسلسل اچھی طرف گامزن، کاروباری افراد اپنے کام میں سخت محنت کریں، گزشتہ نقصانات کا ازالہ ممکن ہو جائیگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صحت کا خانہ مسلسل کمزور جا رہا ہے۔ آج کا دن اہم ہے، صدقہ دیں اور اپنی نظر بھی اتاریں۔ انجانی سی بندش ہے۔ روحانی حوالے سے بہتری لائیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج تقدیر اچھے انداز سے ساتھ دے رہی ہے۔ اُمید تو جس مقصد کیلئے قدم اٹھائیں گے اس میں بڑی اچھی کامیابی ملے گی اور بڑی مشکل بھی دور ہو گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صدقہ اور مقدمہ آج کا لازمی جز ہے۔ اس پر خاص توجہ دیں آپ مسلسل کسی رخصت میں چلے آ رہے ہیں توبہ کر کے اس سے ضرور نکلیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ سے کسی کی بات برداشت نہیں ہوتی، اسوقت تو کرنا ہو گی۔ یہ مفت کی ضرورت ہے، ویسے بھی جھکی ہوئی شاخ پر ہی پھل لگتا ہے، غور کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ جو چاہتے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں بلکہ اس کا نعم البدل کچھ اور مل سکتا ہے آپ کسی بڑے مسئلے سے نجات پا سکتے ہیں۔ سفر کا خانہ بھی کھل رہا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جائز آمدن آپ کیلئے بے حد ضروری ہے۔ جہاں جہاں گڑ بڑ ہے، اسکو ٹھیک کر لیں اور توبہ بھی۔ انشاءاللہ جہاں پریشانیاں آ رہی ہیں وہ دور ہونگی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کوئی آپکو غلط گائیڈ کر رہا ہے ۔ آپ اپنی عقل سے کام لیں۔ آج کا دن بڑا اہم ہے۔ آپ کی ذرا سی غلطی آپ کیلئے بڑی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

مشتری کچھ دیر کیلئے آج زائچے سے گزرے گا تو آپکو کئی معاملات میں غیر متوقع بہتری دے جائیگا۔ اسلئے آج خود کو اچھی خبروں کیلئے تیار رکھیں۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آج دن کا احوال

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply