aaj ka din jtnonline

آج کا دن ، ستاروں کی چال اور آپ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج اورآپ

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ان دنوں مالی حالات بڑے پریشان کئے ہوئے ہیں اور کسی طرف سے کوئی سلسلہ بھی بنتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا۔ صبر کریں اور انتظار کے ساتھ دعائیں ضروری ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو اس وقت سب سے بڑی ضرورت پیسوں کیہ ے اور صرف چند یوم صبر کرنے کی ضرورت ہے۔ عطارد زائچے میں آئے گا تو حالات بہتر ہو جائیں گے فکر مند نہ ہوں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

روز گار کے حوالے سے صورتحال کافی تنگ کئے ہوئے ہے۔ حالات پڑی میں دوبارہ چڑھنے میں چند یوم درکار ہیں۔ اس لئے اس وقت جو ملے اس کو شکر ادا کر کے رکھ لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

غیر متوقع ذریعے اور قدرتی اسباب پریشن کن صورتحال سے نکالنے میں بحکم اللہ مدد گار ہوں گے۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ اچھے دن نہیں رہے تو برے بھی نہیں رہیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کی توبہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے اپنے اللہ سے اپنے معاملات ٹھیک کریں۔ وہ درگزر فرمانے والا ہے۔ وہ سنتا بھی ہے بخشتا بھی ہے اور پھر بندے کو نوازتا بھی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اللہ پاک سے تجارت کریں صدقہ خیرات دے کر حسبِ توفیق اور پھر انتظار کریں دس گنا حاصل کرنے کا آپ کے دن جلد بدل جائیں گے۔ توکل بے حد ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اس وقت ستارروں کی پوزیشن زائچے کے چھٹے گھر میں اجماع کر رہی ہے۔ اس لئے ہر چیز بلاک ہو کر رہ گئی ہے۔ یہ کیفیت چند دن برقرار رہے گی۔ صبر کریں اور دعا بھی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج مالی طور پر کمزوری محسوس کریں گے۔ مگر یہ کیفیت انشاءاللہ عارضی ثابت ہو گی چند دنوں میں صورتحال ٹھیک ہو جائے گی اس وقت جو مل رہا ہے شکر ادا کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج اپنوں کے درمیان اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ بس غصہ قابو میں رکھیں۔ حالات کے ذمہ دار وہ نہیں ہیں۔ قدرت ہے۔ جو جلد ٹھیک ہو جائیں گے انشاءاللہ۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ بہت جلد گھبرا جاتے ہیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ وہ آپ کو جلد ہی تمام مشکلات سے نکال دے گا۔ یہ دن تو عارضی ہیں جو جلد ہی گزر جائیں گے۔ انشاءاللہ۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

دشمن ان دنوں بے حد کمزور ہے۔ اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بس خطرہ آپ کو اندر سے ہے۔ یہاں بہت خیال رکھنا ہوگا۔ لاپرواہی کریں گے تو مشکل ہو گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ٹینشن والی کیفیت ہے۔ اور اب اس کا خاتمہ ہونے والا ہے تو آپ گھبرا رہے ہیں آپ صبر کریں اور ایک نئے دور کے لئے تیار ہو جائیں۔ اب سب اچھا ہی ہوگا۔

چانیئے : اپنے ستاروں کا تفصیلی احوال
ہمیں فالو کریں : اپ ڈیٹ رہیں سوشل میڈیا پر

آج اورآپ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply