آج استعفوں پر بات ہو گی ، مریم نواز

Spread the love

آج استعفوں پر بات

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ

استعفوں کا معاملہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اجلاس میں کلیئر ہوجائے گا جبکہ جو

استعفوں پر نہیں مانتے انہیں منانے کی کوشش کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کا اجلاس نواز شریف کی زیر

صدارت ہوا جس میں سیاسی صورتحال، لانگ مارچ اورحکومت مخالف تحریک کو مزید تیز کرنے

پرغور کیا گیا۔بعدزاں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ آج قوم کو سمجھ آگئی ہے کہ

اداروں پر تنقید اور حملہ کرنا کیا ہوتا ہے؟ حکومت کوالیکشن میں ووٹ نہیں ملے توالیکشن کمیشن

کاکیاقصور؟ آپ کی بدترین دھاندلی کے باوجود آپ کو ووٹ نہیں ملے حکومت جاتی ہوئی نظر آرہی

ہے۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ استعفوں کا معاملہ آج پی ڈی ایم اجلاس میں کلیئر ہوجائے گا، جو استعفوں

پر نہیں مانتے انہیں منانے کی کوشش کریں گے، ہم نے بھی ان کی بات مانی ہے، پی ڈی ایم 10

جماعتوں کا اتحاد بڑے ایجنڈے پر متحد ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کل کے اجلاس میں دیکھیں گے مسلم

لیگ ن کو کیا حکمت عملی اپنانا ہے، امید یہی ہے کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں حالات کی نزاکت

سمجھیں گی، عوام نے آواز کے ساتھ ا?واز ملائی ہے یہ بہت حوصلہ افزا بات ہے اور پاکستان ایک

بہتر مستقبل کی طرف بڑھے گا۔ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے حکومت سے کہا ہے کہ عدلیہ

اور نیب کے پیچھے کیوں چھپتے ہو، ا?ؤ میدان میں مقابلہ کرو۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نیب نیلاہور ہائیکورٹ میں میری ضمانت کیخلاف درخواست دی ہے، کہا

گیا کہ میں بیانات دے رہی ہوں اس لیے ضمانت مسترد کی جائے، اس سے زیادہ مضحکہ خیز کوئی

بات نہیں ہو سکتی، بیانات جانچنے کا اختیار نیب کوکیسے مل گیا؟ آپ نے ذمہ داریاں تبدیل کرلیں؟،

ان کیخلاف تو خود مقدمہ درج ہونا چاہیے، نیب کا کام کرپشن کوپکڑ نا ہے ترجمان بننا نہیں، نیب

کرپشن پکڑنے میں بری طرح ناکام ہوگیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے کاندھوں پر بندوق رکھ کر

چلانے کی کوشش کررہے ہیں، آؤ اور میدان میں مریم نواز کا مقابلہ کرو، کبھی ہائی کورٹ کبھی نیب

کے پیچھے کیوں چھپتے ہو، نیب نے ہائیکورٹ میں جھوٹ بولا کہ تحقیقات میں تعاون نہیں کررہی،

نیب کو تکلیف ہے کہ میں سیاست میں مداخلت کررہی ہوں، میں آٹا اورچینی چورکو چورکیوں کہتی

ہوں، لیکن میں عوام کی نمائندگی کروں گی اور سیاست میں مداخلت پر آواز اٹھاتی رہوں گی، مسلم

لیگ خاموش نہیں رہے گی، میں مہنگائی، اقربا پروری، لاہور کو کوڑے کا ڈھیر بنانے، گیس و بجلی

چوری کیخلاف بولوں گی۔

آج استعفوں پر بات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply