0

آبی ذخائر معائنہ، پاکستانی وفدآج نئی دہلی جائیگا

Spread the love

انڈین آبی منصوبوں کا معائنہ کرنے کیلئے پاکستانی وفد آج27جنوری اتوار کو واہگہ سے بھارت پہنچے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد اتاری سے امرستر ائیرپورٹ بذریعہ روڈ جبکہ امرتسر سے دہلی بذریعہ ہوائی جہاز لایا جائےگا، دہلی ائرپورٹ پہنچنے پر بھا ر تی انڈس واٹر کمیشن پا کستانی وفد کا استقبال کریں گے۔ پاکستانی وفد کوکل بروز پیر 28 جنوری کو معائنہ کےلئے لے جایا جائےگا،جہاں وفد 3 روز تک دریائے چناب پر بننے والے آبی ذخائر لوئر کلنائی اور پاکل دل کا معائنہ کرئیگااورپاکستانی وفد کو 31 جنوری کی شام کو دہلی واپس لایا جائےگا ۔ پاکستانی وفدکویہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ وہ اپنی واپسی کے انتظامات پہلی فروری کےلئے کرلیں۔ یاد رہے ایک روزقبل ہی پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کے دورہ بھارت پر بھارتی کمشنرنے پاکستانی ہم منصب کو خط لکھ کر سفر کی تفصیلات شیئر کردیں تھیں۔

Leave a Reply