ایف آئی اے نے چینی سٹے بازی میں ملوث 37 افراد کے آئی ڈی کارڈ بلاک کرا دیئے

Spread the love

آئی ڈی کارڈ بلاک

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چینی سٹے بازی میں ملوث 37

افراد کے آئی ڈی کارڈ بلاک کرا دیئے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملک عابد، اسدپرویزبٹ، شیخ

ساجدمحمود، طحہٰ بٹ، خرم شہزادبھٹی،خرم شہزا، محمد ندیم، شیخ محمدطفیل کے شناختی کارڈ بلاک

کیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ محمدعمران،طفیل، سہیل صفدربٹ،مجتبیٰ لون،جنیدمولوی

ظہیر،وقاص اشرف، اویس علی،شیخ قمرسلیم، عامرآصف، راشد، مرزامحمدندیم اشرف،

مستنصرظہور،مرزا اسلم، مرزاافضل، اسدحسین، عامر وحید، فضل احمد، ماجد ملک، ملک زاہد،سفیان

ملک، فرقان بابا،اسلم بجلی،شیخ منظورشہزاد، محمودبھلی، مشتاق پراچہ،آصف پراچہ، عمرصلاح

الدین بٹ،فیصل ضیابٹ کے کارڈ بھی بلاک کیے گئے۔حکام کے مطابق ملزمان کانام بلیک لسٹ میں

بھی شامل کیاجارہاہے، ملزمان پرچینی کی سٹہ بازی سے110 ارب روپے کمانیکا الزام ہے۔واضح

رہے کہ چینی اسکینڈل کے معاملے پر شوگر ڈیلرز کے گھروں پر رات گئے ایف آئی اے نے چھاپے

مارے اور گھروں سے ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور کے مختلف

علاقوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب شوگر ڈیلرز کے گھروں پرچھاپے مارے تاہم کوئی

گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ذرائع کے مطابق چھاپوں میں شوگر ڈیلرز اور اہلخانہ کے موبائل فونز لے

لیے گئے، لیپ ٹاپ، سی سی ٹی وی کیمرے، ڈی وی آر ریکارڈ حاصل کرلیاگیا۔

آئی ڈی کارڈ بلاک

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply