imf-logo

آئی ایم ایف کی 24 ممالک کیلئے قرضوں کی مد میں ریلیف کی چوتھی قسط کی منظوری

Spread the love

آئی ایم ایف ریلیف

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے

کوویڈ-19 کے خلاف مدد دینے کے لئے کم آمدنی والے 24 مستحق ممالک کے لئے قرضوں کی مد

میں ریلیف فراہم کرنے کی چوتھی قسط کی منظوری دے دی ہے۔آئی ایم ایف نے ایک بیان میں بتایا کہ

ایگزیکٹو بورڈ نے جمہوریہ کرغزستان اور لیسوتھو کو اس مالی امداد سے فائدہ اٹھانے والے ممالک

میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی،جس سے ان ممالک کو 10 جنوری 2022 تک ان کے قرضوں

کی واپسی میں چھوٹ دی گئی ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق منظور کی گئی امداد کی چوتھی قسط

تقریبا12کروڑ40لاکھ امریکی ڈالر پر مشتمل ہے اس سے قبل 13 اپریل 2020 ، 2 اکتوبر 2020 اور

یکم اپریل 2021 کو تین اقساط کی منظوری دی گئی تھی۔قرضوں کی مد میں اس ریلیف سیکوویڈ- 19

کے اثرات کو کم کرنے کے لئے صحت ، سماجی اور معاشی مدد کے شعبوں کے لئے وسائل کی کمی

دور کرنے میں مدد ملے گی۔دور کرنے میں مدد ملے گی۔

آئی ایم ایف ریلیف

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply