ڈی جی آئی ایس آئی کی میزبانی میں ، 7 ممالک کے انٹیلی جنس سربراہان کی بیٹھک

Spread the love

آئی ایس آئی میزبانی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) افغانستان میں امن اور استحکام کی کوششوں میں پاکستان پیش

پیش ہے، افغانستان کی صورتحال پر علاقائی ملکوں کے خفیہ اداروں کے سربراہوں کا اہم اجلاس

اسلام آباد میں ہوا، انٹیلی جنس چیفس کے اجلاس کی میزبانی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض

احمد نے کی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جلاس میں چین، ایران، روس، قازقستان، تاجکستان،

ترکمانستان اور ازبکستان کے انٹیلی جنس چیفس نے شرکت کی،اجلاس میں افغا نستان میں امن و

استحکام کیلئے سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ خطے میں دیرپا امن و سلامتی کی

صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں چین، ایران، روس ،

تاجکستان ،قازقستان ،ترکمانستا ن اور ازبکستان کے انٹیلی جنس چیفس نے اہم ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا

ہے کہ افغانستان کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اسلام آباد میں چین، ایران، روس ، تاجکستان

،قازقستان ،ترکمانستا ن اور ازبکستان کے انٹیلی جنس چیفس نے ملاقات کی، ملاقات ڈائریکٹر جنرل

(ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی میزبانی میں ہو ئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ

خطے میں دیرپا امن و سلامتی کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔واضح رہے ایک ہفتے قبل انٹر

سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید افغانستان

کے دارالحکومت کابل پہنچے تھے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کیساتھ ایک اعلی سطح کا وفد بھی کابل گیا

تھا۔ جنرل فیض حمید کی کابل ایئرپورٹ پر تصویر بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے ہاتھ میں چائے

کا کپ پکڑا ہوا تھا۔ اس موقع پر کابل میں صحافی نے سوا ل پوچھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے، افغانستان

میں اب کیا ہو گا، اس پر جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا فکرنہ کریں سب اچھا

ہوگا۔کابل میں پاکستانی سفیر نے سوال کے جواب میں کہا تھاہم افغانستان میں امن واستحکام کیلئے کام

کر رہے ہیں۔

آئی ایس آئی میزبانی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply