مئی23 تا مئی29 تک آپکے ستاروں کا احوال، جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

آئندہ 7 روز، ستارے کیا کہتے ہیں، جتن کُنڈلی کا خصوصی ردِ مشکلات وظیفہ

Spread the love

آئندہ 7 روز ستارے

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے

خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9

مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ ابراہیم کی پہلی سات آیات کریمہ کا ورد کریں،

راشن کی صورت میں صدقہ دیں، انشاءاللہ العزیزسب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

حالات جسقدر تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، آگے چل کر کیا ہوگا،اسکا اندازہ لگانا

مشکل ہے، اسلئے اپنی پوزیشن کو برقرار رکھیں، اسمیں تبدیلی کا مت سوچیں اور

اللہ پاک پر بھروسہ کرتے ہوئے ابھی خاموشی اختیار کئے رکھیں۔ ویسے بھی اب

خود کو اکیلا محسوس کریں گے، ایسا لگے گا، جیسے سب آپکا ساتھ چھوڑ گئے

ہیں اورصرف ایک ہی راستہ کھلا ہوا ہے، وہ ہے دعا یعنی رجوع الٰہی ہے۔

=—–= بُرج ثور =—–=

ان دنوں آپ کئی معاملات میں پریشانیوں کا شکار دکھائی دے رہے ہیں، جس کام

میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں، کامیابی نہیں ملتی۔ روحانی طور پر خود کو مضبوط کرنے

کی اشد ضرورت ہے جو معاملات اللہ اور حقوق العباد سے متعلق خراب ہوئے ہیں،

ان کو فوری ٹھیک کریں، توبہ کریں اور چھوڑ دیں وہ سب کام جو ناجائز ہیں۔ اللہ

کی طے شدہ حد میں رہ کر چلیں گے تو بہتر ہے۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

ایک بار پھر صورتحال تبدیل ہو رہی ہے، امید ہے اللہ پاک ضرورمشکلات سے

نکال کر آسانیاں دیگا اور کوئی بڑا غیر متوقع فائدہ بھی مل سکتا ہے۔ عرصہ دراز

سے بیکاری کے شکار افراد کو چاہیے کہ بعد نماز مغرب سورہ واقعہ کو روزانہ

پڑھنا شروع کر دیں اور جو لوگ کسی قسم کے اثرات محسوس کر رہے ہیں، وہ

11 دن لگا تار سورہ بقرہ کی تلاوت کریں یا پھر اونچی آواز میں ضرور سنیں،

سب ٹھیک ہو جائیگا۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

آپ آج کل جذباتی بہت رہتے ہیں، خود کو اکیلا محسوس کرتے ہیں، جیسے اپنے

غیر سب ساتھ چھوڑ گئے ہیں، حالانکہ ایسا نہیں، آپ کے اندر شاید کوئی خوف

ہے، جسکا واحد حل کثرت سے اللہ کو یاد کرنا، یاحی یا قیوم کا ورد اور دن میں

بار بار توبہ کرنا، آپکی مشکلات اور پریشانیوں کا بحکم اللہ حل ہے۔ آپ آج کل ان

لوگوں سے خاص طور پر دور رہیں جو غیبت کرتے ہیں، خود بھی حقوق العباد کا

خیال رکھیں۔

=—–= بُرج اسد =—–=

جہاں پر مشکلات پیش آ رہی ہیں، وہاں صرف اللہ پاک سے آپ کے رابطے بہتر

ہونے اور دعاﺅں سے کام لینے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کیوں ہر وقت دماغی

ٹینشن کا شکار رہتے ہیں، کن خطرات کو محسوس کر رہے ہیں، اللہ نے چاہا تو

ایسا کچھ نہیں ہوگا، بس نماز کی پابندی کریں، ذکر الٰہی کیلئے ایک خاص وقت

مقرر کر لیں، پھر چاہے دنیا بھر کے جو بھی جائز کام ہیں ضرور کریں، مگر آپ

تو فضول کاموں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

لالچ کو اپنے اندر جگہ نہ دیں، جتنا مقدر میں لکھا ہے، وہ تو مل کر رہے گا۔ کوئی

آپ سے کچھ نہیں چھین سکتا۔ اس وقت شاٹ کٹ راستہ اختیار کرنا، بڑی پریشانی

کا سبب بن سکتا ہے اور مخالفین کو بھی موقع مل سکتا ہے۔ جو لوگ کافی دنوں

سے روزگار کے حوالے سے پریشان تھے، اللہ تعالیٰ نے چاہا تو اب غیر متوقع

طور پر راحت محسوس کریں گے اور ساری مشکلات بھی انشاءاللہ دور ہوں گی۔

=—–= بُرج میزان =—–=

اللہ جب تک نہ چاہے کوئی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، پھر آپ کیوں پریشان ہو

رہے ہیں۔ حالات بالکل ٹھیک ہیں اور انشاءاللہ اب بہتری ملنے کی بہت امید بھی

ہے۔ جو کام رکاوٹوں کا شکار تھے، وہ بھی ٹھیک ہو سکیں گے۔ اندر کے خوف

سے باہر نکلیں۔ وراثتی امور میں ٹھنڈے مزاج سے کام لیں، کسی کا حق نہ ماریں

اور اپنا حق نہ چھوڑیں، لیکن یہ سب حکمت عملی سے کرنا ضروری ہے۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

جو گزر گیا وہ واپس تو نہیں آ سکتا، البتہ جو ہونیوالا ہے، آپ اللہ کے حکم سے اس

کو تو ٹھیک کر سکتے ہیں، اس کیلئے تمام پچھلی باتوں کو بھلانا اور دوسروں کے

لئے اپنے اندر سے غصے کو نکالنا ہوگا، سچ اور حق پر چلنا ہوگا، چاہے اس کے

لئے آپ کو کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔ والدین کے حقوق کا خاص

خیال رکھیں۔ آپ کئی معاملات خراب کر بیٹھے ہیں، انکو جتنی جلد ہو سکے،

ٹھیک کر لیں تو بہتر ہے۔

=—–= بُرج قوس =—–=

آپ کے اندر کا انسان رہنمائی کر یگا، اللہ نے چاہا تو آپ بالآخر واپسی کا راستہ

اختیار کر لیں گے، جس میں خرابی کا عنصر تھا۔ ان دنوں اندرون خانہ مخالفت کا

اندیشہ ہے، سب سے پیچھے ہٹ جائیں اور غصہ قابو میں رکھیں۔ ابھی آپ کو

کوئی نہیں سمجھ رہا، لیکن جلد وہ وقت انشاءاللہ آئے گا، جب صرف آپ کا احساس

ہوگا، پھر ان لوگوں کو بہت دیر ہوچکی ہو گی۔ روحانی منزل اللہ نے چاہا تو بہت

قریب ہے۔

=—–= بُرج جدی =—–=

آپ دوسروں کی باتوں میں آکر ان لوگوں سے دور مت ہوں جو ماضی میں آپ کے

کام آتے رہے ہیں، یہ زیادتی ہے، آپ کو ان کا احسان نہیں بھولنا چاہیے۔ ہو سکتا

ہے اللہ پاک آگے چل کر پھر ان لوگوں کو آپ کیلئے کسی طرح کا سبب بنا دیں۔

خود بھی دل کے معاملات کو قابو میں رکھیں، دل لگی آپ کیلئے ٹھیک نہیں ہے،

بعد میں اس حوالے سے بہت پچھتائیں گے۔

=—–= بُرج دلو =—–=

اللہ نے چاہا تو ان لوگوں کو جلد خوشخبری ملے گی جو عرصہ دراز سے اپنی یا

اپنے بچوں کی شادی کیلئے پریشان تھے۔ آپ دعا جاری رکھیں، اللہ کیلئے کوئی

کام ناممکن نہیں، بس اسے آپ کی ادا پسند آنی چاہیے۔ آپ ہیں کہ اپنے دل کے

معاملات کو ہی کنٹرول نہیں کر پا رہے، پھر کچھ خرابی تو اس موبائل نے پیدا کی

ہوئی ہے، کاش یہ بند ہو جائیں۔ توبہ کرکے روزگار پر توجہ دیں، یہ ضروری ہے۔

=—–= بُرج حوت =—–=

اگر آپ کسی قسم کی بندش یا جادو ٹونہ وغیرہ جیسی چیزوں کے اثرات محسوس

کر رہے ہیں تو گھر میں سورۃ بقرہ کی تلاوت 11 روزلگا تار لگائیں اور راشن کی

صورت میں صدقہ بھی دیں۔ خانگی معاملات سے خود کو دور رکھیں، ورنہ آپ

کی نیکی بھی آپ کے گلے میں پڑ سکتی ہے۔ اچھے سے بُرے مت بنیں، آپ کی

بات ابھی کوئی نہیں سمجھے گا، کاش یہ بات آپ کی سمجھ میں آ جائے۔ فی الحال

سب سے دوری رکھیں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

آئندہ 7 روز ستارے
آئندہ 7 روز ستارے

Leave a Reply