kundali jtnonline new

آئندہ ہفتہ کیا مواقع لا رہا ہے، کونسی احتیاط برتنی ہیں، جانیں جتن کُنڈلی کیساتھ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آئندہ ہفتہ کیا مواقع

حمل

حالات سے گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں۔ اللہ نے چاہا تو اب بہت کچھ آپ

کے حق میں بدلے گا اور آپ جس مقصد کے پیچھے پڑے ہوئے تھے، اس میں

خاص طور پر کامیابی ہو گی۔ عرصے بعد صورتحال نے شاندار انداز سے آپکے

حق میں کروٹ لی ہے۔ سنجیدہ ہو جائیں، مستقبل کے معاملات پر نظر رکھیں۔

ثور

اللہ نے چاہا تو آپ اب تمام تر مشکلات سے نکل جانے میں کامیاب ہونگے اور

جس بھی کام میں اللہ پاک کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے، اس میں کامیابی آپکا مقدر

ہو گی، اِنشاءاللہ۔ جتنے پرانے مسائل تھے، وہ تیزی سے ختم ہونا شروع ہو

جائینگے۔ روزگار کے کئی مواقع نصیب ہونگے۔ خود کو محنت کیلئے تیار کریں۔

جوزہ

آپ خبردار ہوں آپکا ستارہ اب ایک بڑی تبدیلی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ خود کو ذہنی

طور پر تیار کرلیں تو بہتر ہے، ورنہ یہ تبدیلی تو رونما ہو کر رہے گی اور آپکو

اس میں سے گزرنا ہوگا، یہ برسوں بعد ہونے جا رہا ہے۔ شائد آپکی زندگی میں

پہلی بار، بہرحال اللہ پاک سے دعا کریں کہ سب اچھا ہی ہو۔

سرطان

آپکو اب ہر معاملے میں تبدیلی سے گزرنا ہے اور یہ انشاءاللہ آپکے حق میں ہو

کر رہے گی۔ آپ جس بھی پریشانی کا شکار تھے، سب سے نجات مل جائیگی

اور جوائنٹ فیملی میں رہنے والے اب الگ گھر کا سوچیں گے۔ روزگار بدلا تو

وارے نیارے ہو جائینگے۔ ڈوبی ہوئی رقم کا حصول ممکن ہوگا اور اپنوں سے

ناراضی بھی ختم ہو گی۔

اسد

جس کام میں مسلسل ناکامی ہو رہی تھی، اب وہ انشاءاللہ کامیابی سے ہمکنار ہو

گا، آپ کیلئے ایک نیا اور آسان راستہ بھی روزگار کے حوالے سے کھل جائیگا۔

کافی عرصے سے بے کار افراد اب کام پر لگ جائیں گے اور جس طرف سے

رقم کی امید لگا رکھی تھی، وہ بھی مل جائیگی، عرصہ سے بیمار افراد بھی اب

جلد شفاءیاب ہوں گے۔

سنبلہ

کسی دوسرے پر زرہ برابر بھی بھروسہ نہ کریں۔ آپکو شائد اندازہ نہیں کہ ان

دنوں آپ کیساتھ دھوکہ ہو سکتا ہے اور آپ بڑی رقم سے محروم ہو سکتے ہیں۔

اس وقت صرف اپنا ہر معاملہ اپنے ہاتھ میں رکھنے کی ضرورت ہے اور اولاد

کے تمام معاملات کو گہری نظر سے دیکھیں۔ ستارے بتا رہے ہیں کسی جگہ

کوئی گڑ بڑ ہو رہی ہے۔

میزان

ان دونوں صرف صحت کا خاص خیال رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ آپکو اندازہ

نہیں قدرت نے آپ پر کوئی خاص مہربانی کر رکھی ہے جو مسلسل پریشانیوں

اور مشکلات سے بچتے چلے آ رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور کسی

بھی طرح حقوق العباد کے معاملات سیدھے کرنے کی کوشش کریں۔ زائچہ تو

اس جگہ پر کوئی مسئلہ ظاہر کر رہا ہے توجہ دیں۔

عقرب

آپکو بہت اہم اور بڑے فیصلے کرنے کی اشد ضرورت ہے، اس کیلئے وقت بھی

مناسب ہے، جس طرف زائچہ جا رہا ہے، وہ انتظار کرنے کا مشورہ نہیں دے

رہا، آپکو فوری قدم اٹھانا ہوگا۔ وقتی طور پر مشکل تو ہو گی، مگر آگے چل کر یہ

فیصلے کرنے میں اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہونگے۔ یہ ہفتہ صحت کے حوالے

سے خاص طور پر اپنی تسلی کا مشورہ دے رہا ہے۔

قوس

کوئی آپکو چکر دے کر بڑی رقم سے محروم کر سکتا ہے، اسلئے اس بات کا

خاص خیال رکھیں، کسی کی باتوں میں نہیں آنا۔ ان دنوں مخالفین بھی سرگرم

عمل ہیں، زائچہ بھی بدنظری والے خانے میں ہے۔ آپ سورۃ حشر کی آخری

تین آیات صبح، شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں، ” نعیم القادر اللہ“ بھی لکھ کر

اپنے پاس ضرور رکھیں۔

جدی

حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان ہے جو

لوگ نوکری کی تلاش میں ہیں، اگر وہ اپنا کام کرنے پر غور کریں تو زیادہ بہتر

رہے گا۔ زائچہ ابھی کسی طرح کا رسک نہ لینے کا مشورہ دے رہا ہے، اس

لئے کم پیسوں سے کام شروع کریں، اولاد کے حوالے سے خاص طور پر آپ

کو توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ بعد میں پچھتاوے سے اب غور بہتر ہے۔

دلو

ہر معاملے میں بہتری آ رہی ہے۔ پریشان نہ ہوں جو لوگ وجہ پریشانی بنے

ہوئے تھے، وہ خود بخود بھاگ جائیں گے اور آپ کے بند راستے کھل جائیں

گے۔ آپکو مالی طور پر بڑا فائدہ بھی حاصل ہو گا، اپنوں سے جو عرصہ دراز

سے ناراضی تھی، وہ بھی ختم ہو سکے گی۔ آپکو پھر بھی ان سے قدرے دور

رہ کر ہی چلنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

حوت

یہ ہفتہ آپکو صحت کا صدقہ دینے کا مشورہ دے رہا ہے اور جس مقصد کیلئے

کوشش جاری تھی، اس میں کامیابی بھی حاصل ہو گی۔ جو لوگ کسی بھی قانونی

مشکل میں تھے، وہ بھی نجات پالیں گے۔ مقدمے انکوائری وغیرہ بھی انشاءاللہ

آپکا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ یہ ہفتہ اولاد کے مستقبل کے حوالے سے نہایت اہم

ہے۔ بہت سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا ہوں گے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آئندہ ہفتہ کیا مواقع ، آئندہ ہفتہ کیا مواقع

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply