0

آئندہ پانچ سال کے دوران آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے،ماہرین

Spread the love

سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام سے آئندہ پانچ سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی) کے شعبہ کی برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ آئی ٹی کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ ملک کے 10 بڑے شہروں میں سپیشل ٹیکنالوجی زونز ( ایس ٹی زیڈز) کے قیام سے ڈیجیٹل ایکسپورٹس کے شعبہ میں روزگار کے 10 لاکھ نئے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں اور اگر ایک ڈیجیٹل ایکسپورٹ کا ماہر سالانہ 20 ہزار ڈالر کی برآمدات کرے تو شعبہ کی برآمدات بآسانی 20 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو آئی ٹی کے شعبہ کی تیزی سے پھیلی ہوئی عالمی مارکیٹ سے استفادہ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت پالیسی سازی کرنی چاہیے۔ ماہیرن نے کہاکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، پشاور، کوئٹہ ، گوادر، گوجرانوالہ اور حیدر آباد میں ایس ٹی زیڈ کے قیام سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا کرنے ہوں گے جس سے نہ صرف بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے میں مدد حاصل ہو گی بلکہ اس سے ملکی برآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ کو بھی کم کیاجا سکے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسی ٹی زیڈ کے قیام سے حکومت کی آمدن بھی بڑھے گی کیونکہ ان خصوصی زونز میں فراہم کردہ سہولیات کے عوض ایس ٹی زیڈ میں کام کرنے والے ادارے حکوم کو مختلف سہولیات کی فراہمی کے عوض اور ٹیکس ادائیگی کریں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں۔

Leave a Reply