kundali jtnonline

آئندہ سات روز کے ستاروں کا احوال، جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

Spread the love

آئندہ سات روز

=—= آج کیلئے خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ جمعہ کی پہلی پانچ آیات کریمہ کا ورد کریں، اپنے مرحومین اور دیگر مومنین اور مسلمان جو انتقال کر چکے ہیں ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں، صدقہ دیں، انشاء اللہ العزیزسب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

آپ کو اپنے معاملات جلد از جلد سیدھے کر لینے چاہیئں۔ اب بھی سیدھے راستے

پر نہ چلے تو کب چلیں گے، زندگی کے تو ایک پل کا بھی بھروسہ نہیں۔ حقوق

العباد کے حوالے سے توبہ کریں۔ اللہ نے آپ کو بہت نوازا ہوا ہے اگر کسی جگہ

حق مارا بھی گیا ہے تو آپ اس کو معاف کر دیں اور کوشش کریں کہ ہر پریشانی

کو صرف اللہ کے سامنے رکھیں۔

=—–= بُرج ثور =—–=

آپ جس کام کو جلدی کرنا چاہ رہے ہیں وہ شاید ابھی مزید وقت لے سکتا ہے، اس

لئے اللہ کی رضا سمجھ کر وقت گزاریں، ضرور اس میں کوئی حکمت ہے، ان

دنوں جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں، خاموش رہنے سے اور بھی مل جائے

گا۔ یہ ہفتہ روحانی حوالے سے خود کو مضبوط کرنے میں مدد دے رہا ہے، نماز

اور صبر سے کام لیں۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

جو آپ چاہ رہے ہیں وہ شاید ابھی ممکن نہیں، ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا

کریں۔ امید ہے کہ آگے چل کر صورتحال آپ کے حق میں ہوتی چلی جائے گی،

خاص طور پر روز گار کے حصول میں شاندار بہتری آئے گی۔ جو لوگ کسی

قرض وغیرہ کی وجہ سے پریشان ہیں، اللہ نے چاہا تو اس کا سلسلہ بھی جلد بن

جائے گا۔ یہ پورا ہفتہ تبدیلی کے حوالے سے بڑا اہم ہے۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

آپ کو جلد اپنے بارے میں کوئی بڑا فیصلہ لینے کی ضرورت ہے، عرصہ ہو گیا

آپ کو ایک جگہ پر، تبدیلی ضروری ہو چکی ہے اور پھر ہجرت میں برکت بھی

ہے۔ آپ کو اس کے بارے میں ضرور غور کرنا ہو گا۔ جو لوگ ساتھ چھوڑ چکے

ہیں ان کے پیچھے مت بھاگیں۔ نئے سرے سے زندگی کی ابتدا کریں امید ہے کہ

اب حالات، ایک خاص انداز سے آپ کے حق میں ہوں گے۔

=—–= بُرج اسد =—–=

جن افراد نے روز گار میں کافی عرصے سے سخت مشکلات دیکھی ہیں، انشاء

اللہ اب وہ بہتری کی جانب سفر شروع کریں گے۔ امید ہے کہ اب نقصانات کا ازالہ

ممکن ہو سکے گا۔ اس وقت اپنوں اور غیروں، کسی سے امید نہ رکھیں۔ جو کرنا

ہے وہ اللہ پاک کی مدد سے خود کرنا ہے۔ اس کے لئے راستے بھی خود بخود

بنتے چلے جائیں گے۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

صحت کا صدقہ چند دنوں تک جاری رکھیں اور اس کام میں بھی بالکل ہاتھ نہ

ڈالیں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی رسک محسوس ہو۔ اس وقت اپنے معاملات

سیدھے کرنے کی اشد ضرورت ہے، بے شمار غلطیاں ہیں جن کو ٹھیک کرنا

ہے۔ آپ نے اگر ایسا نہ کیا تو مستقبل میں بڑے بڑے خطرے منہ کھولے کھڑے

ہیں۔ ان سے بچ کر نکلنا ضروری ہے، صدقہ بھی دیں۔

=—–= بُرج میزان =—–=

یہ ہفتہ آپ کو ان پریشانیوں سے نکالے گا جس میں عرصہ دراز سے تھے، اب

آپ کو خود اندازہ ہو گیا ہے کہ کون اپنا ہے اور کون غیر۔ دل کی بات کسی پر

عیاں مت ہونے دیں اور کوشش کریں کہ چند دنوں تک مکمل خاموشی اختیار کی

جائے۔ ان دنوں روز گار کے حوالے سے ایک پیشکش ملنے کا امکان ہے، غور

کر لیں اگر بہتر لگے تو ایک دفعہ قسمت آزمائی ضرور کریں۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

آپ کب تک پریشان رہیں گے، ذرا خود پر غور تو کریں کہ کس مقام پر آپ غلطی

کر کے آئے ہیں، میرے خیال میں جب اس کی تلافی کر لیں گے تو پھر سارے

مسئلے حل ہو جائیں گے۔ ایک سچی توبہ سب کچھ ٹھیک کر دے گی اور آئندہ

سے دوبارہ غلطی نہ ہو تو بہتر ہے، اس وقت آپ خود کو اکیلا محسوس کریں

گے سب رشتے آہستہ آہستہ آپ کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں مگر اللہ ساتھ نہ چھوڑے

تو پھر کوئی ڈر نہیں ہے۔

=—–= بُرج قوس =—–=

اللہ نے چاہا تو آنے والے دن آپ کو بڑی شاندار کامیابی سے نوازیں گے اور جن

مشکلات کا شکار ہیں، ان میں سے نکلتے چلے جائیں گے۔ جو لوگ اپنا کوئی کام

شروع کرنا چاہتے ہیں، وہ کر لیں، اللہ پاک کی مدد حاصل ضرور ہو گی، اس

وقت زائچے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ذاتی کسی غلطی کی وجہ سے کوئی

مسئلہ ہو تو یہ الگ بات ہے جو لوگ بیمار ہیں وہ صدقہ دیں۔

=—–= بُرج جدی =—–=

صبح مزاج کچھ ہوتا ہے شام کو کچھ، مستقل مزاجی نہ ہونے کی وجہ سے کسی

بھی نتیجے پر نہیں پہنچ پا رہے۔ ان دنوں آپ استخارے کی مدد سے کوئی فیصلہ

کر لیں کہ اب آگے چل کر کیا کرنا ہے۔ ساری زندگی تو ایک مقام پر کھڑا نہیں

ہوا جا سکتا۔ اس وقت مالی طور پر جو مشکل ہے، میرے اللہ نے چاہا تو وہ

عارضی ثابت ہو گی اور رکاوٹیں بھی آہستہ آہستہ ختم ہوتی چلی جائیں گی۔ فکر

مند نہ ہوں۔

=—–= بُرج دلو =—–=

بدنظری کا خطرہ ہو سکتا ہے، اپنی نظر اتاریں اور صدقہ بھی لازمی دیں۔ آپ

جس کام کو جلد بازی میں کرنا چاہتے ہیں، اسے آرام سے کریں۔ اس میں آپ کا

ہی فائدہ ہے۔ اس وقت صورتحال تبدیل ہونے کے قریب ہے اور یہ کیا رنگ لائے

گی اس کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا، آپ کو تمام حالات کا اچھی طرح سے جائزہ

لے کر کوئی قدم اٹھانا ہے۔

=—–= بُرج حوت =—–=

عشق و محبت جیسے معاملات سے دور ہیں اور فون کا استعمال نہایت سوچ

سمجھ کر کریں۔ آپ کے لئے اس میں ایک انجانا سا خطرہ ہے۔ بہتر ہے کہ خود

ہی قدم پیچھے کر لئے جائیں۔ البتہ روز گار کے حوالے سے آپ کے لئے بڑی

اچھی خبریں ہیں۔ جو لوگ کسی بندش وغیرہ کا شکار ہیں، وہ اب بالکل آزاد ہیں

اور جن کو رشتے وغیرہ میں رکاوٹ تھی، انشاء اللہ وہ بھی دور ہو گی۔

آئندہ سات روز ، آئندہ سات روز ، آئندہ سات روز ، آئندہ سات روز

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply