مئی23 تا مئی29 تک آپکے ستاروں کا احوال، جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

آئندہ سات روز کیسے، جانیئے مواقع اور احتیاط، جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

Spread the love

آئندہ سات روز کیسے

=—= آج کیلئے خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے

خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9

مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ یٰسین کی پہلی پانچ آیات کریمہ کا ورد کریں،

صدقہ اورخیرات دینا مت بھولیں، انشاءاللہ العزیزسب خیر ہو گی-

=—–= حمل =—–=

گھریلو امور اور رشتے داروں سے اختلافات کا امکان ہے کیونکہ اندیشہ ہے آپ

کیخلاف کوئی بات سامنے آئے اور آپ برداشت نہ کر سکیں، پھر غصہ مزید کام

خراب کر سکتا ہے، جو لوگ کسی نئے کام کی ابتدا چاہتے ہیں، وہ ابھی انتظار

کریں، حالات اچھے نہیں، چند روز مشکل کے ہیں، صبر سے کام لیں۔

=—–= ثور =—–=

آپ بے فکر ہو کر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کریں، کوشش کریں وہ صاف،

سیدھا اور رزق حلال کا راستہ ہو۔ اسوقت آپ کی نیت سب سے زیادہ اہم کردار ادا

کریگی، جو لوگ اس راستے کو اپنائیں گے، وہی کامیاب رہیں گے، خواہشمند افراد

کے رشتے وغیرہ کی بات بھی طے ہو سکتی ہے۔ آپ کو رقم بھی ملے گی۔

=—–= جوزہ =—–=

جس راستے پر چل رہے ہیں وہ خطرناک اور دشوار گزار ہے، اس لئے انتہائی

سوچ سمجھ کر قدم اٹھانیں، استخارے سے مدد لینا آپ کے لئے ضروری ہے۔ اپنے

اور گھر والوں کے اردگرد چار دیواری بنانا ہوگی۔ آپ کو شائد اندازہ نہیں ہے کہ

کئی نظریں آپ پر لگی ہوئی ہیں۔

=—–= سرطان =—–=

معاملات میں حائل خرابی کو دور کرنے کی کوشش کریں، پھر کوئی قدم اٹھائیں،

ورنہ وہ معاملہ آپ کو آگے بڑھنے نہیں دیگا۔ اسوقت آپکو جس مقصد کی طرف قدم

بڑھانا ہے، اس بارے میں اچھی طرح غور و فکر کرنا ضروری ہے۔ لگتا ہے کسی

جگہ کوئی مسئلہ ہے، استخارے کی مدد سے حل کرنے کی کوشش کریں۔

=—–= اسد =—–=

لوگوں کیساتھ رابطے کم کریں، مشکلات کا شکار ہیں، اسلئے نماز سے مدد لیں،

ذکر الٰہی کرتے رہیں اور اپنے سارے معاملات کو سپرد خدا کر دیں، وہی تو ہے

مشکلات سے نکالنے والا، آپ کا دل آج کل جہاں لگا ہوا ہے، وہاں پر شدید خطرہ

ہے۔ اپنے اوپر پوری توجہ درکار ہے۔

=—–= سنبلہ =—–=

کل تک درد سر بنا کام اب آسان ہو جائیگا، آپ کے راستے صاف ہونا شروع ہو

جائیں گے۔ صورتحال انتہائی اچھی ہو رہی ہے،اس سے فائدہ اٹھائیں۔ اللہ پاک کا نام

لیکر جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے ہو جائے گا، پیسوں کا حصول بھی ممکن

دکھائی دے رہا ہے، اس کے علاوہ کئی لوگ قریب بھی آئیں گے۔

=—–= میزان =—–=

اپنے لئے جو فیصلہ کرنا ہے ضرورکریں، جس بات سے خطرہ محسوس ہو، اس

سے پیچھے ہٹ جائیں۔ جو لوگ پرانے معاملات دوبارہ چھیڑنے کی کوشش کریں

گے، وہ پریشانی میں آ سکتے ہیں۔ جو چیز تنگ کر رہی ہو، فکر نہ کریں، بس چار

قل پڑھ کر خود پر پھونک لیں، صبر و تحمل سے کام لیں سب ٹھیک ہوجائیگا۔

=—–= عقرب =—–=

حالات آپ کے حق میں بدل رہے ہیں، جو سلسلے، رابطے ٹوٹ گئے تھے وہ

دوبارہ جڑ جائیں گے۔ اپنوں سے اختلافات صلح میں بدل جائیں گے۔ بڑی پرانی

خواہش پوری ہو جائے گی، مالی فائدہ مل سکتا ہے، نوکری کی تلاش بھی ختم ہو

گی، کاروباری حضرات کیلئے برسوں کے بعد اچھے دنوں کی ابتدا ہو گی۔

=—–= قوس =—–=

جن لوگوں نے اپنی اولاد سے متعلق بڑا فیصلہ کرنا ہے، وہ خاموش ہو جائیں، ابھی

حالات سازگار نہیں، مسئلہ پیدا ہونے کیساتھ مشکلات بڑھ جائیں گی۔ ان دنوں وہ

لوگ بھی آپ کیخلاف ہو سکتے ہیں، جن کیلئے آپ برسوں مشکلات اٹھاتے رہے،

بس توبہ اور اللہ سے رجوع کرنے کیساتھ ہر معاملے سے دوری اختیار کریں۔

=—–= جدی =—–=

آج سے مالی فائدہ حاصل ہونا شروع ہو جائیگا، مال کا خانہ کھل گیا ہے، روزگار

کے اور بھی کئی ذریعے بن سکتے ہیں، اللہ نے چاہا تو بیروزگار کام پر لگ جائیں

گے، کاروباری حضرات کو بھی فائدہ حاصل ہونا شروع ہو جائیگا۔ اسوقت اندرون

خانہ مخالفت کا سلسلہ جاری ہے، بچ کر چلیں‌، ورنہ مشکل ہو گی۔

=—–= دلو =—–=

جس انجانی مدد کی تلاش تھی، اللہ نے چاہا تو کسی وقت بھی مل جائیگی، مایوسی

سب سے بڑا گناہ ہے، کیونکہ اللہ کی رحمت تو ہمارے گناہوں سے بہت بڑھ کر

ہے، اس پر توکل کریں، ذکر الٰہی کرتے رہا کریں، جلد اپنے مقاصد کے قریب

ہونگے، خوشی کی خبر مل جائیگی، جس کا انحصار آپ کے مستقبل پر ہو گا۔

=—–= حوت =—–=

روزانہ حسب توفیق صدقہ دیں، اسوقت حالات بہت نازک ہیں، دماغی توازن بھی

زیادہ ٹھیک نہیں، سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا کرنا اور کس طرح قدم اٹھانا ہے۔

استخارے اور نماز پر توجہ دیں۔ اللہ پاک بڑا مسبب السباب ہے، یہ ہفتہ بس خاموش

رہنے اور دوسروں کے معاملات سے دور رہنے کا مشورہ دے رہا ہے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

آئندہ سات روز کیسے

آئندہ سات روز کیسے

Leave a Reply