آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان

آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ

حکومت نے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان

کر دیا، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ای ووٹنگ

سسٹم کو متعارف کرایا جائیگا، جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ گزشتہ روز میڈیا

سے گفتگو میں انہوں نے کہا وزیراعظم کی خواہش ہے کہ ای ووٹنگ متعارف

کروائی جائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان ای ووٹنگ کو دیکھ رہی ہے، کیونکہ

آزادانہ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کروانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے

جبکہ وزارت آئی ٹی کا کام شفاف انتخابات میں تکنیکی معاونت فراہم کرنا ہے۔

=-= آزاد کشمیر میں ای ووٹنگ کے خواہاں، قانونی معاملات درپیش، امین الحق
——————————————————————————————————

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا آزاد کشمیر میں 12 جولائی کو ہونیوالے

انتخابات میں ای ووٹنگ متعارف کروانا چاہتے ہیں،تاہم ایسا ممکن نظر نہیں آ رہا

ہے کیونکہ قانونی معاملات کے باعث مسائل درپیش ہیں جبکہ دنیا میں ٹیکنالوجی

کی میدان میں تبدیلی آرہی ہے، یورپ اور امریکا تو اس معاملے میں بہت آگے نکل

چکے ہیں۔ حال ہی میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اہم کارنامہ سرانجام دیتے

ہوئے پاکستان کی اپنی الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے، وفاقی وزیر سائنس

اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا الیکٹرانک ووٹنگ مشین نیشنل انسٹی ٹیوٹ

آف الیکٹرانکس میں تیارکی ہے، اس مشین پر الیکٹرانک ووٹنگ بھی ہو گی اور

اس کیساتھ ہی بیلٹ پیپر بھی نکلے گا۔ یہ مشین ہم نادرا، نسٹ اور کامسیٹ کیساتھ

شیئر کرنے کے جا رہے ہیں، مشین آخری مراحل میں ہے اور یہ نیشنل انسٹی

ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اور منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اہم اقدام ہے-

=-= ای ووٹنگ مشین دھاندلی کا نیا طریقہ، شاہد خاقان عباسی

مستقبل میں دھاندلی سے بچنے اور شفاف انتخابات کیلئے جدید ٹیکنالوجی لازمی

ہے، تاکہ ڈسکہ جیسے واقعات سے بچا جا سکے- مسلم لیگ ن نے الیکٹرانک

ووٹنگ مشینوں کی مخالفت کر دی ہے، سابق وزیراعظم اور مرکزی لیگی رہنما

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے حکومت کی جانب سے متعارف کردہ الیکٹرانک

ووٹنگ مشینیں ووٹ چوری کرنے کا نیا طریقہ ہے، انہیں کوئی اٹھا کر لے گیا تو

کہاں سے ڈھونڈ کر واپس لائیں گے۔

آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ

=—–= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply