، رہائی کیلئے روبکار جاری، کوٹ لکھپت جیل حکام کو موصول ، نوازشریف نے بھی دستخط کر دیئے، رہائی کا پروانہ مل گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے چودھری شوگر ملز

منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی رہائی کے لئے

روبکار جاری کردی ہے ،سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو روبکار بھی بھجوا دی

گئی ہے ۔واضح رہے کہ روبکار میں میاںنواز شریف کو 18 نومبر کو دوبارہ صبح

8 بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔عدالت عالیہ کی طرف

سے جاری روبکار میں کہا گیاہے کہ میاں نواز شریف چودھری شوگر ملز منی

لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار تھے،میاںنواز شریف کی عدالت عالیہ سے ضمانت

25 اکتوبر کو منظور ہو چکی ہے، میاںنواز شریف کے تمام ضمانتی مچلکوں کی

جانچ پڑتال کر لی گئی ہے،اب جوڈیشل ریمانڈ پر جیل حراست میں موجود میاںنواز

شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں رہا کر دیا جائے،مسلم لیگ (ن) کے راہنما

سیف الملوک کھوکھر میاںنواز شریف کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے احتساب

عدالت پہنچ تھے ،سیف الملوک کھوکھر اور ان کے بیٹے فیصل ایوب نے میاں نواز

شریف کے ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کروئے

ہیں۔

Leave a Reply