165

سجل علی کی کینیڈا میں سیر و تفریح،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Spread the love

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل سجل علی اپنی قریبی دوست سعدیہ غفار کے

ہمراہ چھٹیاں منانے کی غرض سے کینیڈا پہنچ گئی ہیں جہاں وہ مختلف تفریحی

مقامات پر وقت گزار رہی ہیں اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کررہی ہیں۔

سجل علی ڈرامہ سیریل ’’آنگن‘‘ میں اپنی پرفارمنس سے ناظرین کے دلوں میں تو

پہلے ہی جگہ بناچکی ہیں جبکہ جلد ہی ان کے دو اور سیریل بھی آنے والے ہیں

جن میں سے ایک میں ان کے مقابل احد رضا میر بھی ہوں گے۔ ان کی ایک اور

سیریل’الف‘ کے عنوان سے تکمیل کے آخری مراحل میں۔سجل علی نے گزشتہ

روز جب اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تو ایک مداح نے ان سے مشورہ مانگا کہ وہ

کسی امیر فیملی کا گھر داماد بننے کا خواہش مند ہے لہذہ مجھے کسی ایسی فیملی

کے بارے میں بتایا جائے تاہم اداکارہ نے مداح کا یہ مشورہ نظرانداز کردیا لیکن

دیگر صارفین ایسا نہ کرسکے ۔اور انہوں نے مشورہ مانگنے والے کو ایسی ایسی

باتیں سنائیں کہ اس نے اپنی زبان بند رکھنے میں ہی عافت سمجھی۔کئی صارفین

نے ان سے یہ سوال بھی کیا کہ احد رضامیر ان کے ساتھ کیوں نہیں ہیں۔