192

دنیا پوچھتی ہے دہشتگردی کے خلاف کیسے کامیابی حاصل کی؟

Spread the love

(جے ٹی این آن لائن، خصوصی رپورٹ)

جی ایچ کیو راولپنڈی میں شہیدوں اورغازیوں کیلئے اعزازات کی تقریب منعقد

ہوئی جس میں شہدا اور غازیوں کے خاندانوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سربراہ

پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ نے آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے

والے شہدا اور غازیوں کو ایوارڈز دیئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 35 آفیسرز کو

ستارہ امتیاز(ملٹری)، 36 افسراں و جوانوں کو تمغہ بسالت اور 7 جوانوں کو اقوام

متحدہ کے میڈلز دیئے گئے، شہدا کے اعزازت ان کے خاندان کے افراد نے وصول

کئے ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کی قربانیوں اور

بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم کے تعاون اور جرات کی تعریف کی

اورکہا مادروطن کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ جانوں کی

پرواہ کیے بغیر افسروں اور جوانوں نے امن و استحکام کیلئے قربانیا ں دیں، یہ

قربانیاں دینے والے ہی ہمارے ہیرو ہیں۔ لوگ پوچھتے ہیں دہشتگردی کے خلاف

کیسے کامیابی حاصل کی؟ ملک میں امن وامان غازیوں اورشہداء کی مرہون منت

ہے۔ مادر وطن کے دفاع میں زندگی قربان کرنے سے زیادہ کوئی اور عظیم مقصد

نہیں، وطن کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔