145

ہوائی جہاز کی ٹکٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر لگانا شہری کو مہنگا پڑگیا

Spread the love

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

عرب ریاست اومان میں کام کرنے والے ایک بھارتی شہری نے وطن واپس جانے

کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ خریدا اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر

دی اور ساتھ لکھا کہ میں واپس جا رہا ہوں اور لوک سبھا کے الیکشن میں ووٹ

ڈالوں گا۔ تاہم اسے یہ شیخی مہنگی پڑ گئی کہ کسی نے اس تصویر سے ٹکٹ کی

سفر کرنے کیلئے خریدی گئی ہوائی جہاز کی ٹکٹ کا عکس
————————————————————–

تفصیلات لے کر اس کا ٹکٹ ہی کینسل کروا دیا۔ رپورٹ کے مطابق اس شہری کا

نام جوئسٹن لوبو تھا جو بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر مینگلورو کا رہائشی ہے

اور روز گار کی غرض سے مسقط میں مقیم ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ صرف ووٹ

ڈالنے کے لیے بھارت واپس جارہا تھا اور ا س نے 29 مارچ کو ٹکٹ بک کروایا

تھا لیکن اسے کسی نے بکنگ کے چار گھنٹے بعد ہی کینسل کروا دیا۔ اسے ٹکٹ

یہ بھی پڑھیں: دستخطوں کا کاروبار

کینسل ہونے کے متعلق یکم اپریل کو معلوم ہوا جب وہ بھارت روانہ ہونے کے لیے

ایئرپورٹ پہنچا۔ تب اس نے دوبارہ 4 اپریل کی پرواز کا ٹکٹ خریدا اور پھر کہیں

وہ بھارت روانہ ہو سکا۔ تاہم اس سارے چکر میں اسے 12 ہزار بھارتی روپے

( تقریباً ساڑھے 24 ہزار پاکستانی روپے ) کا نقصان اٹھانا پڑا۔