132

اوپن یونیورسٹی کے امتحانی نظام میں ترمیم کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنی اسناد اور

ڈگریوں کی کریڈیبلٹی بڑھانے اور معیار میں اضافے کے لئے سمسٹر بہار 2019ء

کے امتحانات سے امتحانی نظام میں ترمیم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔ وائس

چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی سرپرستی میں اس حوالے سے کام تیزی

سے جاری ہے۔ نیا نظام جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر مبنی ہوگا، ٹیوٹوریل نظام

پر نظر ثانی کا کام بھی جاری ہے۔ علاوہ ازیں سمسٹرخزاں 2018ء میں پیش کئے

گئے اے ٹی ٹی سی ، پی ٹی سی، سی ٹی، بی ایڈ(اولڈ) میٹرک، ایف اے،ایف ایس

سی، ڈپلومہ اِن ایجوکیشن، اوپن ٹیک، نان کریڈٹ کورسسز اور بی اے پروگرامز

کے فائنل امتحانات 22۔اپریل سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ طلبا و

طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کی جارہی ہیں۔ ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب

سائٹ پر موجود ہے۔ وائس چانسلرکی خصوصی ہدایت پر طلبا و طالبات کو قریب

ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شعبہ

امتحانات نے ضلع و تحصیل سطح پر 850 امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔ وائس

چانسلر کی واضح احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے

لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام نافذکیا جائے گا، اس ضمن میں

خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی

ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔