173

دنیا کے پہلے چینی ساختہ مسافر ڈرون کی کامیاب اڑان

Spread the love

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن) چین کی ڈرون میکر کمپنی نے دنیا کا پہلا مسافر

ڈرون تیار کرکے فضائی سفر میں انقلاب برپا کردیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا

کے پہلے مسافر ڈرون ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی اس منفرد و انوکھی

سواری کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں گزشتہ روزپہلی بار آزمائش کے

لئے اڑایا گیا جس نے اپنا سفر کامیانی سے مکمل کر لیا۔ ماہرین کے مطابق یہ

مسافر ڈرون 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آسمان کی بلندی پر اڑنے کی

صلاحیت رکھتا ہے۔ چین کے ایرو اسپیس گروپ اے وی آی سی کے تیار کردہ

اور آسٹریا کی ایف اے سی سی کمپنی اشتراک سے متعارف کئے گئے اس ای

ہینگ 216ڈرون میں دو افراد ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پچاس

سے ستر کلو میٹر تک با آسانی سفر کرسکتے ہیں ۔ دنیا کے اس پہلے مسافر

ڈرون کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے جس کی قیمت ooo،336 ڈالر

مقرر کی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق ہزاروں آرڈرز انہیں پہلے مل چکے ہیں۔