196

بچوں کیلئے ہندکو زبان کی پہلی اینڈ رائیڈ تعلیمی گیم کا افتتاح

Spread the love

پشاور(جے ٹی این آن لائن) گندھارا ہندکو اکیڈمی نے خیبر کوڈڈ کمپنی کے اشتراک

سے بچوں کے لئے ہندکو زبان کی پہلی اینڈ رائیڈ گیم تیار کر لی جس کاباقاعدہ

افتتاح بھی کر دیا گیا ، اس ضمن میں رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔جس میں

گندھارا ہندکو اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد عادل، گندھارا ہندکوبورڈ کے

وائس چیئرمین ڈاکٹر صلاح الدین، جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین ،پروفیسر

ڈاکٹر فخر الاسلام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی

کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس ایپ میں پچاس مختلف لیولز ہیں جن میں تمام ہندکو

حروف تہجی پڑھنے، لکھنے اور اس سے بننے والے الفاظ کی پہچان کرائی گئی

ہے۔ اس کے علاوہ اس اینڈ رائیڈ ایپ میں بچوں کے لئے ڈرائنگ ٹولز کے ساتھ

ساتھ ہندکو کارٹون کی شکل میں کہانیاں بھی موجود ہیں۔ مذکورہ ایپ کے ٹیم

لیڈرابوبکر، سافٹ ویئر ڈویلپر محمد فواد، گرافکس ڈیزائنر عبدالعزیز ،پراجیکٹ

فیسیلی ٹیٹر عمر رئوف اور پراجیکٹ منیجر محمد عادل ہیں۔ یاد رہے اس سے

پہلے بھی گندھارا ہندکو اکیڈمی کے زیر اہتمام ہندکو محاوروں پر مبنی’’ہندکو

مہتلاں‘‘ ایپ بھی تیار کی گئی تھی جسے عوامی سطح پر بھر پور پذیرائی ملی

تھی۔