159

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سینڈ یکٹ اجلاس میں انوکھا واقعہ

Spread the love

فیصل آباد(جے ٹی این آن لائن) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سینڈیکٹ اجلاس

میں تاریخ کا انوکھاواقعہ اس وقت پیش آیاجب اجلاس سے صوبائی اسمبلی کی ایک

قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے چوہدری علی اختر سمیت چار ممبران نے واک

آوٹ کر دیا جس کے باعث اجلاس کی تمام ترتیاریوں کے باوجود ایجنڈا مکمل نہ

ہوسکا، لاہور ہائی کورٹ نے اجلاس کی کارروائی کا ریکارڈ کل 5 اپریل کو طلب

کرلیا. تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا اہم سنیڈکیٹ

اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا،دیگر اراکین سمیت فیصل آباد سے ایم پی اے اور

کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے چوہدری علی اخترجو صوبائی وزیر چوہدری ظہیر

الدین کے بھائی نے اجلاس کے دوران زرعی یونیورسٹی کے پروائس چانسلر ظفر

اقبار رندھاوا جواجلاس کی صدارت کررہے تھے یہ کہہ کربائیکاٹ کردیا کہ وہ

باقاعدہ وائس چانسلر نہیں لہذا نئے وائس چانسلر کی تعیناتی تک اجلاس ملتوی

کردیا جائے، اس دوران سینڈیکٹ کے دیگر تین ممبران سجاد الرحمن دین‘ڈاکٹر

اعجاز بھٹی اور پروفیسر سدرہ اعجاز نے بھی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا چنانچہ

اجلاس میں موجود صوبائی محکمے کے اعلی افسران نے کورم کی نشاندہی کی تو

رجسٹرار چوہدری محمد حسین نے بتایا ممبران کی تعداد پوری ہے اس لئے اجلاس

جاری رکھا جاسکتا ہے چنانچہ اجلاس میں پیش کئے جانیوالے اہم ایجنڈے کوملتوی

کرتے ہوئے چند اہم نکات کی منظوری دیدی گئی باقی ایجنڈے کے آئندہ مستقل

وائس چانسلر کی تعیناتی ہونے تک ملتوی کردیا گیا ۔علاوہ ازیں عدالت عالیہ لاہور

کے ڈویژن بنچ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سینڈیکٹ اجلاس کاایجنڈاور

کارروائی کا مکمل ریکارڈ 5اپریل کو طلب کرلیا،