167

مودی بنارس کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے،امیدواروں کی فہرست جاری

Spread the love

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن )بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بنارس کے حلقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی نے لوک سبھا

امیدواروں کی فہرست جاری کردی، وزیرداخلہ راج ناتھ لکھنوو اور بی جے پی

صدر امیت شاہ گاندھی نگر سے انتخابات میں حصہ لیںگے۔بی جے پی لوک

سبھاکے لیے 184 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے، بھارت کے لوک

سبھاانتخابات 11 اپریل سے19 مئی تک 7 مرحلوں میں ہونگے۔لوک سبھا انتخابات

کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔