344

عہد ساز گڑیا “باربی” 60 سال کی ہوگئی

Spread the love

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہورزمانہ فیشن ڈول ’باربی‘ نے گزشتہ روز 60

ویں سالگرہ منا ئی ۔ یہ عہد ساز گڑیا پہلی بار9 مارچ 1959ء میں نیویارک میں

منعقد ہونے والے ایک ٹوائے فیئر (کھلونوں کے میلے)میں متعارف کرائی گئی

تھی، تب سے گڑیا نہ صرف دنیا بھر کی پسندیدہ گڑیا ہے بلکہ متنازعہ ترین گڑیا

بھی ہے۔ باربی کی شکل میں جس طرح نوجوان لڑکیوں کو پہلی بار گڑیا کا روپ

دیا گیا اس پر دنیا میں بہت لے دے ہوئی اور اب تک ہو رہی ہے۔تاہم باربی ڈول

کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دنیا میں ہر ایک منٹ میں

100باربی ڈولز فروخت ہو رہی ہیں۔ ان کی سالانہ فروخت اوسطاً5کروڑ 80لاکھ

سے زائد ہے اور یہ پوری دنیا میں کسی بھی زندہ خاتون بشمول ملکہ برطانیہ

سے زیادہ شہرت رکھتی اور جانی پہچانی جاتی ہے۔میل آن لائن کے مطابق باربی

ڈول روتھ ہینڈلر نامی ایک امریکی خاتون کے ذہن کی پیداوار تھی۔

قارئین …….معروف “باربی ڈول” پر بنی ڈاکومنٹری دیکھنے کیلئے

………………..)((( کلک )))(…………..