108

مونس الہیٰ کو وفاقی کابینہ میں شامل نہ کرنے پر(ق) لیگ ناراض

Spread the love

لاہور( مانیٹر نگ ڈیسک) وفاق اور پنجاب میں حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑنے کا

خدشہ پیدا ہو گیا ،مونس الہیٰ کو وفاقی کابینہ میں شامل نہ کرنے کا معاملہ،مسلم

لیگ( ق) نے پنجاب حکومت سے عدم تعاون کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق

چودھری شجاعت اور نعیم الحق کی ملاقات میں فارمولہ طے کیا گیا تھا لیکن اس

حوالے سے کوئی عملی اقدامات سامنے نہیں آسکے۔ مونس الہی کو وفاقی کابینہ

میں شامل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن تاحال اس پر کوئی عملدرآمد سامنے نہیں

آیا۔ شجاعت حسین اور نعیم الحق میں کابینہ کی توسیع پر اتفاق ہوا تھا، جبکہ ذرائع

کے مطابق پرویز الہی کی جانب سے حکومت پر دباو بڑھانے کے لیے 2 روز

قبل اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا۔