111

پاکستان نے تمام ائیرلائنز کیلئے فضائی حدود کھول دی،.بھارت کی پابندی برقرار

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) سول ایوی ایشن نے جنوبی ایشیاء کی جانب سے

پاکستان کی فضائی حدود کھول دی ، بھارت کی جانب سے فضائی حدو د پر

پابندی تاحال برقرار ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 26فروری کو بھارتی جارحیت

کے بعد سول ایوی ایشن نے مشرقی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند کردیا تھا ۔

ہفتہ کے روز سول ایوی ایشن نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنیوالی تمام

ائیر لائنز کو نوٹس جاری کردیا ہے جس کے مطابق جنوبی ایشیا ء کی جانب سے

آنیوالی پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کھول دی گئی ہے تاہم بھارت کی

جانب سے فضائی حدود پر تاحال پابندی برقرار ہے۔