111

امن کیلئے پاکستان عالمی ثالثی کا حامی، بھارت گریزاں کیوں؟ چین

Spread the love

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی

نے کہا ہے پاکستان عالمی ثالثی کا خیرمقدم مگربھارت گریزاں نظر آتا ہے۔

پاکستان ہمارا اہم ترین اتحادی ہے اور ہمیشہ رہے گا تاہم چین امید کرتا ہے پاکستان

اور بھارت تصادم کا راستہ اختیار کرنے کی بجا ئے مذاکرات سے مسائل کا حل

نکالیں تاکہ خطے میں امن کیلئے سازگار ماحول میسر آئے۔ بین الاقوامی خبر

رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگر یس کے دوسرے سیشن کی

سائڈ لائنز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ نے کہا ہم پاک

بھارت کشیدگی کے خاتمے کے خواہشمند ہیں، پاکستان اور بھارت کو ماضی کی

تلخیاں بھلا کر اچھے تعلقات استوار کرنے چاہئیں، پاکستان کے قیام امن اور

کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کی بھی تعریف کی ۔