114

فریال تالپورکا منفرد ریکارڈ،اپوزیشن ہی نہیں حکومتی ارکان بھی حیران

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن) سندھ کی سب سے بااثر خاتون تصور کی جانیوالی

پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال

تالپور پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی کی رکن بنی ہیں تاہم انہوں نے خاموش رہنے کا

منفرد ریکارڈ بنایاہے، فریال تالپور سندھ اسمبلی کے بیشتر ا جلا سوں میں شریک

ہوئیں مگر کسی بھی اجلاس کے آغاز سے اختتام تک وجود نہیں رہیں،جب جب

ایوان میں آ ئیں ارکان نے ڈیسک بجا کر انکا استقبال کیا ،پیپلزپارٹی کی بااثر

ومرکزی رہنما رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد

سے ایک مرتبہ بھی ایوان میں کسی بھی مسئلے پر کوئی بات نہیں کی اورتاحال

چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں، سندھ اسمبلی کے حالیہ اور گزشتہ سیشنزمیں

صوبائی حکو مت کی کارکردگی،بینظیر بھٹو،وفاقی حکومت کے اقدامات ،مفاد

عامہ کیلئے قانونسازی ، ملکی یکجہتی ا وربھارتی جارحیت کے جیسے اہم ترین

مو ضوعات پر بحث ہوئی مگر فریال تالپور نے کسی ایک بھی معاملے پر لب

کشائی سے گریز کیااور ایک دن بھی سپیکر سے بولنے کی اجازت نہیں مانگی،

فریال تالپور کی مسلسل خاموشی کو اپوزیشن بینچوں پر ہی نہیں حکومتی صفوں

میں بھی خاصا نوٹ کیاگیا اور کئی ارکان نے اس بات کا اظہار کیاکہ فریال تالپور

نے کسی بھی اجلاس میں کسی بھی مسئلے پر بات کیوں نہیں کی۔