129

شوبز کی کامیاب جوڑی جان ریمبواورصاحبہ نے فٹنس کلب بنالیا

Spread the love

لاہور(فلم رپورٹر)فلم ٹی وی اور سٹیج کی دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد

اداکار جان ریمبو اور اداکارہ صاحبہ نے بزنس کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے

فٹنس کلب بنالیا جس کی افتتاح گزشتہ روز معروف فلمسٹار ریما خان نے کیا ،

تقریب میں شوبز کے نامور افراد نے شرکت کی جن میں شان شاہد،کاشف

محمود،نشوبیگم،سعیدہ امتیاز، مائرہ حمید اوراربازخان سمیت لوگ شامل تھے ۔

تقریب کے شرکاء نے صاحبہ اور ریمبو کو مبارکباد کیساتھ کامیابی کی دعائیں دیں

اور کہا فنکاروں کو خوشحالی کے دور میں کوئی نہ کوئی بزنس ضرور کرنا

چاہیے تاکہ مستقبل میں انہیں پریشانی نہ ہو کیونکہ اکثر یہی دیکھنے میں آیا ہے

بڑھاپے میں فنکاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔