114

صدر ٹرمپ کا آئندہ بجٹ میں خلائی فوج کیلئے فنڈ کا مطالبہ

Spread the love

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ بجٹ میں خلائی فوج

کیلئے فنڈ کا مطالبہ شامل کر دیا انہوں نے قبل ازیں امریکی افواج کی اس نئی

شاخ کو قائم کرنے کا اعلان کیا تھا، وائٹ ہائوس ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ

اسوقت یکم اکتوبر 2019ء سے شروع ہوکر 30ستمبر 2019ء کو ختم ہونیوالے

مالی سال کیلئے اپنی بجٹ تجاویز کو آخری شکل دینے میں مصروف ہے جس کا

اعلان آئندہ ہفتے کردیا جائے،آئندہ مالی سال کی ان بجٹ تجاویز میں میکسیکو

سرحد کیساتھ دیوار کی تعمیر کیلئے ایک بار پھر فنڈ کا مطالبہ کیا ہے جسے

موجودہ مالی سا ل میں کانگریس نے رد کردیا ہے، اس کے بعد صدر ٹرمپ نے

ہنگامی حالت کے نفاذ کے ذریعے مختلف محکموں سے کٹوتی کرکے آٹھ ارب ڈ ا

لر کی رقم حاصل کرلی ہے جبکہ صدر نے کانگریس سے اس دیوار کیلئے پانچ

ارب ستر کروڑ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔ وائٹ ہائوس ذرائع سے معلوم ہو ا ہے

ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی تجاویز میں دفاعی اخراجات کیلئے 750ارب ڈالر مختص

کئے ہیں جبکہ غیر دفاعی صوابدیدی اخراجات میں پانچ فیصد کمی کردی گئی ہے

،وائٹ ہائوس کی تجاویز پر کانگریس کی کمیٹیاں غور کرنے کے بعد تبدیلیاں

کرتی ہیں جس کے بعد کانگریس کے دونوں ا یو ان کے بعد دیگر حتمی بجٹ

منظور کرتے ہیں موجودہ سال کی نسبت آئندہ بجٹ میں ٹرمپ انتظامیہ نے مختلف

محکموں کے اخراجات میں کمی پیشی کی ہے مثال کے طور پر ماحولیاتی تحفظ

کے ادارے کے فنڈز میں کمی تجویزکی گئی ہے۔