98

بھارت کے خلاف سنچری بنانیوالے عثمان خواجہ کو سوشل میڈیا پرمیجرعثمان خواجہ لقب دے دیا گیا

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن)بھارت کے خلاف سنچری بنانیوالے عثمان خواجہ کو

سوشل میڈیا پرمیجرعثمان خواجہ لقب دے دیا گیا۔بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کے

دوران جنگی جنون مین مبتلا بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فوجی ٹوپیاں پہن

کرمیدان میں کھیلنے کے لیے اترے تھے۔ بھارت اپنی فوج کو پاکستان کے ہاتھوں

پہ در پہ شکست کے بعد حوصلہ دلانیکی کوشش کر رہا ہے اسی کوشش کے

دوران بھارت نیاپنی قومی ٹیم کو فوجی ٹوپیاں پہنا کر آسٹریلیا کے خلاف میچ

کھیلنے میدان میں بھیجا۔لیکن یہاں بھی ہندوستان کو منہ کی کھانی پڑی جب

آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی عثمان خواجہ جو کستانی نزاد ہیں نے سنچری بنا ڈالی۔

بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے 313 رنز کے جواب میں 281 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا

کی جیت میں پاکستانی نزاد عثمان خواجہ کے 104 رنز نے اہم کردار ادا کیا۔عثمان

خواجہ پاکستانی نژاد ہیں اس لیے سوشل میڈیا پر انہیں پاکستانیوں نے میجر عثمان

خواجہ کا خطاب دے دیا۔پچھلے دنوں پاکستان سے تعلق رکھنے والے عدنان سمیع

جو اب بھارتی شہریت حاصل کر چکے ہیں کو بھی سوشل میڈیا پر میجر عدان

سمیع کا خطاب دیا گیا تھا۔بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف میچ میں اپنی فوج

کی حوصہ افزائی کے لیے فوجی ٹوپیاں پہن کر آئی تھی لیکن ایک پاکستانی کے

ہاتھوں سنچری کھانے اور 32 رنز سے میچ ہارنے کے بعد بھارت کو ایک بار پھر

حزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔