144

پی ایس ایل،انٹرنیشنل کھلاڑی بریانی کے دیوانے نکلے

Spread the love

کراچی(آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستانی بریانی کھا

کر اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ۔پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن اسلام

آبادیونائیٹڈکے فاسٹ بالر رومان رئیس کی جانب سے ساتھی کرکٹرز کو بریانی کی

دعوت دی گئی،کراچی کے مقامی ہوٹل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کو

بریانی پیش کی گئی جو تمام کھلاڑیوں کو بے حد پسند آئی،آسٹریلوی اور نیوزی

لینڈ کے کھلاڑی بھی بریانی سے لطف اندوز ہوئے ، ساتھ ہی غیر ملکی کھلاڑیوں

کوپان بھی پیش کیے گئے۔غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ آج انہوں نے

پاکستانی بریانی کے مزے بھی چکھ لیے اور وہ رومان رئیس کے شکرگزار ہیں

کہ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو اس دعوت پر مدعو کیا۔