122

مودی کاجارحانہ رویہ تشویشناک، بالاکوٹ حملہ ووٹرز کو لبھانے کیلئے تھا،سابق بھارتی نیول چیف

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جارحانہ

پالیسیوں پر سابق بھارتی فوجیوں کی جا نب سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں

ہیں اور اسی تناظر میں بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ نے الیکشن کمیشن کو ایک

خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں حملے پر سوال اٹھا تے ہوئے کہااس

بات کو یقینی بنایا جائے کہ افواج سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ ہوں۔بھا رتی

بحریہ کے سابق سربراہ رام داس نے مودی اور ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی

کی سازش کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا بالاکوٹ کا ر ر وائی ووٹرز کو لبھانے

کیلئے رچائی گئی تھی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہر گزرتے لمحے

کیساتھ بھارتی وزیراعظم مودی اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا چہرہ

عالمی میڈیا کے بعد اب خود بھارتیوں کے ہاتھوں بے نقاب ہوتا جا رہا ہے۔ سابق

فوجی افسران بھی مودی کو آڑے ہاتھوں لینے لگے ہیں۔گزشتہ روزسابق بھارتی

نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ رام داس نے الیکشن کمیشن کو لکھے خط میں وزیراعظم

مودی کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارتی فوج ہمیشہ سے غیر

سیاسی اور سیکولر اقدارکی حامل رہی ہے لیکن حالیہ واقعات میں فوج کے سیاسی

ا ستعما ل سے فوج میں ہندو انتہا پسندی پھیلنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے، پاکستان

کے علاقہ بالاکوٹ میں کارروائی صرف سیاسی فائدے کیلئے کی گئی جس کیلئے

بھارتی فضائیہ کاغلط استعمال کیا گیا، بالاکوٹ کی فضائی کارروائی فوج کی اقدار

کیخلاف ہے۔رام داس نے الیکشن کمیشن سے ایسے اقدامات اْٹھانے کا مطالبہ کیا

جس سے کوئی سیاسی جماعت جنگجوانہ پیغام یا جنگ پر بغلیں بجانے کا کام نہ

کرے تاکہ فوج کے سیاسی فا ئدے اْٹھانے کے عمل کو روکا جا سکے ورنہ یہ آگ

سب کو جلا دے گی۔