128

پی ایس ایس فورکا میلہ سج گیا،شہر قائد کراچی میں کرکٹ کی بہار،ہر چہرے پرخوشی کا نکھار

Spread the love

کراچی (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،)شہرقائد کراچی میں پاکستان سپر لیگ

فور کا میلہ سج گیا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ابو ظہبی سے کراچی پہنچ گئی،

شین واٹسن کے پا کستان آنے کے پیغام نے کرکٹ دیوانوں کو خوش کر دیا،ملتان

سلطانز اور پشاورز لمی کی ٹیمیں 10 مارچ کو کراچی پہنچیں گی، پی ایس ایل فور

کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کا سکیورٹی کا وفد نیشنل سٹیڈیم

کراچی پہنچا۔ وفد کو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کرایا گیا اور سیکورٹی پر

بریفنگ دی گئی۔اس موقع پرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کی سکیورٹی مزید ہائی الرٹ کر د

ی گئی، ہیلی کاپٹر سے گراؤنڈ کے اطراف کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی ، اس

موقع پر فیڈریشن آف انٹر نیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ٹونی آئرش

بھی سٹیڈیم پہنچے اور کہاپی ایس ایل فور کے کامیاب انعقاد پر پاکستان میں جلد

انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے کا امکان ہے۔کرکٹ کی بہار نے کراچی میں رنگ

بکھیر دیے جبکہ شاہراہوں اور نیشنل سٹیڈیم کے اطرا ف میں میلے کا سماں ہے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی کو پی ایس ایل 4کے فائنل سمیت 5میچز کی میزبانی کرنا

تھی،لیکن بھارتی جنگی جنون اور دراندازیوں کی وجہ سے پیدا ہونیوالی صورتحا

ل اور انتظامی مشکلات کی وجہ سے لاہور میں شیڈول تینوں میچز بھی شہر قائد

منتقل کردیے گئے،جس سے پورے کراچی میں کر کٹ کی بہار ، شاہراہوں اور

وینیو کے اطراف میں میلے کا سماں ہے،تزئین و آرائش کے بعد سٹیڈیم خوبصورت

منظر پیش کرنے لگا، روشنیوں نے اس کا حسن مزید نکھار دیا ہے۔مقابلوں کیلئے

مختص پچز مکمل تیار اور ڈھانپ دی گئی ہیں،وینیو سکیورٹی اداروں کے سپرد

کیے جانے کے بعد کام روک دیا گیا تھا، سٹیڈیم اور اطراف میں سخت حفاظتی

حصار قائم کردیا گیا، اطرف میں ہر طرح کی نقل و حرکت کی بھی کڑی نگرانی

ہورہی ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ،لاہور قلندرز،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورکراچی

کنگز کی ٹیموں نے پریکٹس کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو نکھا ر نے کا سلسلہ

جاری رکھا، دوسری جانب شائقین کا جوش و خروش بھی عروج پر پہنچ چکا ہے،

بیشتر ٹکٹ فروخت ہوچکے اور اسٹیڈیم میں خوب رونقیں نظر آنے کا امکان ہے۔