111

جعلی اکاؤنٹس,نیب کا زرداری، بلاول ،فریال ،مرادشاہ کو طلب کرنیکا فیصلہ ،اہم ملزم عمیر گرفتار

Spread the love

اسلام آباد،کراچی (این این آئی، آن لائن )نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف

زرداری، بلاول بھٹو،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور فریال تالپور کو طلب

کرنے کا فیصلہ کرلیا،میڈیا رپورٹ کے مطابق جعلی بنک اکاونٹس کیس کی

تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیس کے تمام فریقین کو

نیب کے دفتر طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملزمان کو آئندہ ہفتے طلبی کے

نوٹس جاری کیے جائیں گے، ملزمان کا بیان ریکارڈ کرنے کے علاوہ تحریری

جواب طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، قومی احتساب بیورو کی کمبائنڈ

انویسٹی گیشن ٹیم نے سوالنامہ تیار کرلیا۔دوسری جانب میگا منی لانڈرنگ کیس

میں عمیر ایسوسی ایٹس کے مالک محمد عمیر کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم محمد عمیر کے بینک اکائونٹ میں اربوں روپے منتقل گئے تھے اور عمیر کا

نام 20 مرکزی ملزموں میں شامل ہے۔2015ء سے مفرور محمد عمیرسے متعلق

معلوم ہوا ہے کہ وہ اومنی گروپ کا آفس بوائے تھا۔ ملزم محمد عمیر کو اپنے نام

پر جعلی اکاونٹ کھولے جانے کا علم بھی تھا۔ملزم محمد عمیر پاکستان سے فرار

ہونے کے بعد متحدہ عرب امارت کی ایک کمپنی میں ملازمت کررہا تھا۔دوسری

طرف نیب نے ایل این جی کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

سے 26 مارچ تک اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب

راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اثاثوں کی بھی چھان بین

شروع کر دی ، سابق وزیراعظم کو جاری نیب کے نوٹس میں کہا گیا کہ شاہد خاقان

عباسی ایل این جی کرپشن کیس میں اپنا تحریری جواب جمع کرائیں،جواب کے

ساتھ اثاثوں کا دستاویزی ریکارڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔