80

ابوظہبی سے 2 ارب ڈالر ترقیاتی فنڈ جلد ملنے کا امکان ، معاہدے پر دستخط

Spread the love

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسٹیٹ بینک اور ابو ظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے

درمیان 2 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ،معاہدے کے تحت ایک ارب

ڈالر جنوری میں حاصل کرچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اور ابو

ظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان 2 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہو

گئے،اسٹیٹ بینک اور ابوظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ فنڈ کے درمیان یہ معاہدہ ابوظہبی

کی پاکستان کے لیے مالی معاونت کے اعلان کی دوسری قسط ہے۔پاکستان ابو

ظہبی کی جانب سے اس معاہدے کے تحت ایک ارب ڈالر جنوری میں حاصل

کرچکا ہے۔اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ2ارب ڈالر کا فنڈ جلد ہی ملنے کی توقع ہے۔