113

پاکستان سے جنگ مخالف بھارتیوں کا اپنے ہی ملک میں جینا محال، واشنگٹن پوسٹ

Spread the love

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن) نام نہاد سیکولر بھارت کی حقیقت دنیا پر آشکار

ہونے لگی ہے، جنگ کیخلاف بولنے والوں کو بھارت میں غدار قرار دیا جانے

لگا۔جنگ کو آخری آپشن کہنے والے ہلاک بھارتی فوجی کی بیوہ بھی انتہا پسندوں

کی تنقید کی زد پرہے اور بھارتی فوج کیخلاف بات کرنیو ا لوں کو نوکریوں سے

بھی نکالا جارہا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دنیا کی سب سے بڑی

جمہوریت کہلانے والے بھارت کا پول کھو ل دیا ہے۔ ایک آرٹیکل میں کہا گیا ہے

کہ پاکستان سے حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت میں قوم پرستی کی لہر آئی ہے، انتہا

پسند تشدد پر اترے ہو ئے ہیں اور غداروں کی تلاش ہو رہی ہے،حکومتی جماعت

بھارتی جنتا پارٹی یا پاکستان کیخلاف فضائی جارحیت پر سوال اٹھانے والوں کو

تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔پلوامہ حملے میں ہلاک فوجی کی بیوہ نے جنگ کو

آخری آپشن کہا تو اسے بھی انتہا پسندوں کی تنقید کا سامنا ہے۔اخبار نے بھارت

یہ بھی جانیئے:… جنوبی ایشیا میں کشیدگی کے اصل ذمہ دار….

میں حالیہ دنوں میں ہونیوالے کئی واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا بی جے پی نے

لاکھوں افراد کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں ۔ کرناٹک کے انجینئر سندیپ نے

سوشل میڈیا پر یہ لکھنے کی غلطی کی تو انتہا پسندوں ہندوں نے انہیں مرغا بنوا

کر معافی منگوائی۔مقبوضہ کشمیر میں فوج کے کردار پر تنقید کرنیوالی پروفیسر

کو(ر) کرنل نے ملک مخالف کہا اور انہیں تھپڑ مارنے کی بات کی جبکہ پروفیسر

کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارتی میڈیا جنگی جنون

میں حکومت اور فوج پرسوال اٹھانے والوں سے بدلہ لینے کی باتیں کر رہا ہے۔ ٹی

وی اینکرز بھارتی حکومت یا فوج پر تنقید کرنیوالوں کو پاکستان کا مدد گار ٹھہرا

رہے ہیں۔