124

کراچی،بوٹ بیسن میں زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرگئی، 5مزدور جاں بحق

Spread the love

کراچی (کرائم رپورٹر ) کراچی میں زیر تعمیر عمارت میں سامان لے جانے والی

لفٹ گرنے سے 5مزدور جاں بحق جبکہ ایک افرادزخمی ہوگیا، زخمی کو ہسپتال

منتقل کر دیا گیا۔ ہفتہ کو کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں زیر تعمیر عمارت میں

سامان لے جانے والی لفٹ گرنے سے 5مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی

کوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثہ لفٹ گرنے سے پیش آیا، لفٹ میں

5مزدور موجود تھے ، مزدور گیار ویں فلور پر شیشہ لگانے جا رہے تھے۔