98

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کل سہ پہر 3بجے تک برقرار رہے گی

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی ان آن لائن) پاکستان سے گزرنے والی پروازوں کیلئے فضائی

حدود کی بندش کل سہ پہر 3بجے تک برقرار رہے گی، رحیم یارخان، سیالکوٹ

اور سکھر ائیرپورٹس بھی بند رہیں گے۔سول ایوی ایشن نے فضائی حدود کی بندش

سے متعلق نیا نوٹس جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سے اوور فلائنگ کیلئے

روٹ 11 مارچ سہ پہر 3بجے تک کھلے رہیں گے۔نوٹم کے مطابق مشرق سے

مغرب اور مغرب سے مشرق جانے والی پروازیں 11مارچ سہ پہر 3بجے تک بند

رہیں گی، شمال اور جنوب کے درمیان مخصوص فضائی روٹ سے پروازوں کو

گزرنے کی اجازت ہے۔نوٹم میں آگاہ کیا گیا ہے کہ رحیم یارخان، سیالکوٹ اور

سکھر ائیرپورٹس بھی 11مارچ تک بند رہیں گے، پاکستان آنے اور جانے کیلئے

مخصوص فضائی حدود کا استعمال کیاجاسکتاہے۔نوٹم کے مطابق جن ائیر پورٹس

پر فلائٹ آپریشن جاری ہے اس میں 15 مارچ صبح 5 بجے تک توسیع کی گئی

ہے، ترال، ملتان،کراچی، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد پر فلائٹ

آپریشن 15 مارچ کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔