131

رکن بلوچستان اسمبلی مسعود لونی کی درخواست ضمانت مسترد،احاطہ عدالت سے گرفتار

Spread the love

کوئٹہ(جے ٹی این آن لائن بیورو) انسداد دہشت گردی عدالت میں
ایم پی اے مسعود علی لونی کی درخواست ضمانت مسترد، رکن اسمبلی کو
گرفتار کر لیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لورالائی نے ضمانت کیس
کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ فیصلہ اے ٹی سی کورٹ کے جج محمد علی کاکڑ نے سنایا

فیصلے میں بلوچستان اسمبلی کے رکن سردار مسعود علی خان لونی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی اور انھیں احاطہ عدالت سے گرفتار
کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایم پی اے سردار مسعود علی خان لونی کو ڈسٹرکٹ جیل لورالائی منتقل کر دیا گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے سردار مسعود علی خان لونی ضمانت کیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جن پر قبائلی رہنما سردار میر غوث کبزئی کو اغوا کرنے کا مقدمہ پولیس تھانہ دکی میں درج ہے۔