176

خواتین کے عالمی د ن کا آغاز کیسے ہوا؟ پاکستان میں کس طرح منایا گیا

Spread the love

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے عالمی دن پرکئی ممالک میں عام تعطیل ہوتی ہےتو کئی ملکوں میں اسے احتجاج کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

تقریباً سو سال قبل نیو یارک میں کپڑا بنانے والی ایک فیکٹری میں مسلسل دس گھنٹے کام کرنے والی خواتین نے اپنے کام کے اوقات کار میں کمی اور اجرت میں اضافے کے لیے آواز اٹھائی تو ان پر پولیس نے نہ صرف وحشیانہ تشدد کیا بلکہ ان خواتین کو گھوڑوں سے باندھ کر سڑکوں پرگھسیٹا گیا تاہم اس بد ترین تشدد کے بعد بھی خواتین نے جبری مشقت کے خلاف تحریک جاری رکھی۔

خواتین کی مسلسل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں 1910 میں کوپن ہیگن میں خواتین کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں 17 سے زائد ممالک کی سو کے قریب خواتین نے شرکت کی۔اس کانفرنس میں عورتوں پر ہونے والے ظلم واستحصال کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے 1975 میں 8 مارچ کو عورتوں کے عالمی دن کے طورپرمنانے کا فیصلہ کیا۔

خواتین کے عالمی دن کی تصویری جھلکیاں دیکھنے کےلئے
………………..(((….. کلک ….. )))……….