139

ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں،مگردشمن جان لے پاکستان جاگ رہا ہے،عمران خان

Spread the love

چھاچھرو (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں لیکن کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان جاگ رہا ہے، بھارت نے کچھ بھی کیا تو منہ توڑ جواب ملے گا، آخری دم تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

جمعہ کو وزیراعظم عمران خان حکومت سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ سندھ
کے علاقے چھاچھرگئے جہاں انہوں نے صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا

عمران خان نے تھرپارکرمیں 100آراوپلانٹ فوری لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہم کوشش کریں گے سب سے پہلے پسماندہ علاقوں میں ترقی کریں،اقتدار
میں آنے کا مقصد پاکستان میں لوگوں کوغربت سے نکالنا ہے،

اٹھارویں ترمیم کے بعد تقریبا سارے اختیارات صوبوں کے پاس ہیں لیکن ہیلتھ انشورنس کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے،

مودی کی سیاست انسانوں کو تقسیم کرنا اور نفرتیں پھیلانا ہے، پاکستان میں جو بھی اقلیت ہے ان کے برابر کے حقوق ہوں گے،

ہم کسی قسم کی تفریق نہیں ہونے دیں گے، پلوامہ کے بعد کشمیریوں کے ساتھ ظلم کیا گیا، ہجوم نے مسلمانوں پر تشدد کیا،

الیکشن میں کامیابی کے لیے نریندر مودی نے پاکستان کیخلاف جنگ کا ماحول بنایا، ہم نے بار بار واضح کیا جنگ نہیں چاہتے ہم امن چاہتے ہیں، اس لیے
بھارتی پائلٹ کو رہا کیا،