128

خواتین کا عالمی دن ، سینیٹ اجلاس کی صدارت کرشنا کماری نے کی

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن) خواتین کے عالمی دن پر ایوان بالا میں نئی تاریخ رقم کی گئی، چئیرمین سینیٹ نے اجلاس کی

صدارت تھرپارکر سے پاکستان پیپلز پارٹی کی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی رکن سینیٹ کرشنا کماری کے حوالے کر

دی۔ جمعہ کوخواتین کے عالمی دن پر ایوان بالا میں نئی تاریخ رقم کی گئی، چئیرمین سینیٹ نے اجلاس کی صدارت ت

ھرپارکر سے پاکستان پیپلز پارٹی کی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی رکن سینیٹ کرشنا کماری کے حوالے کر دی۔ ا

نہوں نے خواتین کے عالمی دن منانے کے حوالے سے قرارداد پر بحث کے دوران سینیٹ کی کاروائی چلائی۔ ارکان

سینیٹ نے ان کو مبارکباد پیش کی اور اہم دن کے مو قع سینیٹ اجلاس کی صدارت کرشنا کماری کو دینے پر چیئرمین سینٹ

کو خراج تحسین پیش کیا۔سینیٹرکرشنا کماری سندھ سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئیں۔ کرشنا کماری کا کہنا تھا

بہت فخر محسوس کر رہی ہوں، یہ سب پاکستان کی وجہ سے ہے۔