164

بھارت ایل او سی پرشہری آبادی کو نشانہ بنا کرآگ بھڑکاررہا ہے،کور کمانڈر کانفرنس

Spread the love

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
کے زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں علاقائی سلامتی کی
صورت حال اور پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق
کور کمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے اس عزم کا دوبارہ کیا کہ دفاع وطن کے لیے
کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا پلوامہ واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی
مظالم پر تشویش ہےاوربھارتی مظالم جلتی پر تیل کا کام کررہے۔

بھارتی سکیورٹی فورسز لائن آف کنٹرول پرمعصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر آگ بھڑکا رہی ہیں علاقائی امن کیلئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے اسے روکنا ضروری ہے،

بھارت کے کسی بھی ایڈوانچر اور جارحیت کیخلاف مادر وطن کا بھرپور دفاع کیا جائے گا ۔
بھارتی جارحیت سے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان 2014ء پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے افواج کے مورال اور قوم کے جذبے کا سراہا اور کہا مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

پاک افواج کے جوانوں کی کارکردگی اور حوصلے کو سراہتے ہوئے کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب میں کہا پاکستان امن، استحکام اور ترقی کے مثبت راستے پر گامزن ہے۔ کوئی بھی طاقت
کے استعمال یا دھمکی سے ہمیں نہیں جھکا سکتا۔ پالیسی اور طاقت کا استعمال صرف ریاست کا
ہی اختیار ہے۔