122

سانحہ ماڈل ٹاؤن، شہباز شریف کی بغیر حاضری بیان ریکارڈ کرانیکی استدعا مسترد

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تفتیش کیلئے قائم جے آئی ٹی
نے ن لیگ کے رہنماؤں سے تفتیش کی تاہم شہباز شریف کو بغیر حاضری بیان
ریکارڈ کرانے کی استدعا مسترد کر دی.

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ کی
سربراہی میں اسلام آباد میں ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ
اور پرویز رشید پہلی بار پیش ہوئے اوراپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔

جے آئی ٹی نے خواجہ آصف سے تفتیش کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق سوالات
پوچھے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف سے تفتیش کا سلسلہ ایک گھنٹے سے جاری رہا۔

مسلم لیگ ن نے جے آئی ٹی کی تشکیل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب
شہباز شریف کا تحریری بیان جمع کرایا۔جے آئی ٹی ممبران نے رانا ثنا اللہ اور پرویز رشید
سے بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق سوالات کیے جبکہ شہباز شریف کے تحریری بیان کا
بھی جائزہ لیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا جے آئی ٹی کی تشکیل خلاف
قانون اور سیاسی انتقام ہے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے شہباز شریف کو بغیر حاضری بیان ریکارڈ کرانے کی استدعا
مسترد کر دی ۔اپوزیشن لیڈر کے وکیل نے جے آئی ٹی کو بتایا شہباز شریف بیمار ہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جس پر انہیں کہا گیا جب طبعیت ٹھیک ہوتو آجائیں، انہیں خود پیش ہونا پڑے گا۔