209

حکومت نے دو ماہ کے دوران ادویات کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ کر دیا

Spread the love

حکومت نے دو ماہ کے مختصر عرصے میں ادویات کی قیمت میںدوسری مرتبہ

اضافہ کردیا، قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافے کے سبب ادویات غریب عوام کی

پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔2 ماہ قبل بھی فارما انڈسٹری کے دبائو پر ڈرگ

ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویہ کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کیا تھا۔معمول میں

استعمال ہونے والی 70 فیصد ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد تک اضافہ کر دیا

گیا ہے، امراضِ قلب میں استعمال ہونے والی دوا کنکور 163کی بجائے235 روپے

میں ملنے لگی۔ذیابیطس میں استعمال ہونے والے انسولین کی 2 ملی لیٹر کی قیمت

17 روپے کی بجائے 22 روپے کر دی گئی، جب کہ معمول میں استعمال ہونے

والی ڈسپرین اور پیراسٹامول کی قیمت میں بھی 7سے 8 روپے اضافہ کر دیا گیا

ہے۔امراضِ نسواں کی دوائی گریوی بی نان183کی بجائے 308 روپے میں فروخت

ہو رہی ہے، امراضِ نسواں کی دوائی ڈوفاسٹون540 کی بجائے 828 روپے میں

فروخت ہونے لگی جب کہ پرووائران کی قیمت 247 کی بجائے 586روپے ہو گئی ہے۔