102

مولانا سمیع الحق کے قتل کے الزام میں گرفتار پرسنل سیکرٹری احمد شاہ بیگناہ قرا ر

Spread the love

مولانا سمیع الحق کے قتل کے الزام میں گرفتار ان کے پرسنل سیکرٹری احمد شاہ

بیگناہ قرار دیدیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے مولانا سمیع الحق کے قتل

کے الزا م میں گرفتار ان کے پرسنل سیکرٹری احمد شاہ کو جسمانی ریمانڈ ختم

ہونے پر سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ کی عدالت میں پیش کیا ۔

پولیس کی ملزم احمد شاہ سے تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم احمد شاہ قتل کیس میں ملوث نہیں ہے، اس لئے انہیں

مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے ۔عدالت میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادوں کی

جانب سے بھی عدالت میں بیان حلفی داخل کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ احمد شاہ

مولانا سمیع الحق کے قتل میں ملوث نہیں ہے۔