124

نیب نے میاں منشا ء کو بیٹوں سمیت 14مارچ کو طلب کرلیا

Spread the love

قومی احتساب بیورو (نیب ) نے نشاط گروپ کے چیف ایگزیکٹو میاں منشا ء کو

بیٹوں سمیت 14مارچ کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق میاں منشا اور انکے بیٹوں پر

کروڑوں پائونڈ غیرقانونی طور پر برطانیہ بھیجنے کا الزام ہے۔ ان پر الزام ہے کہ

2010ء میں برطانیہ میں سینٹ جمیز ہوٹل خریدا۔جس پر نیب نے میاں منشا، انکے

بیٹوں عمر منشا اورحسن منشا کو 14مارچ کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

نیب نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب کے ملکیتی

کاغذات ساتھ لائے جائیں، ہوٹل کی خرید کا معاہدہ اور اصل دستاویزات بھی ساتھ

لائی جائیں۔واضح رہے کہ نیب اس سے قبل بھی میاں منشا اور انکے بیٹوں کو دو

مرتبہ طلب کرچکا ہے مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔