135

کائیلی جینر کم عمرترین سیلف میڈ ارب پتی، مارک زکربرگ سےریکارڈ چھین لیا

Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن) کائیلی جینر دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بن گئی ہیں
کارڈیشیئن فیملی کی 21سالہ جوان رکن کائیلی جینر نے 2015 میں میک اپ کا سامان فروخت
کرنا شروع کیا اور انکے انسٹا گرام پر10 کروڑ سے زائد فالورز ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کائیلی جینر نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑ
کر سب سے کم عمری میں سیلف میڈ ارب پتی بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ کارڈیشیئن فیملی
کی نوجوان کائیلی جینر نے 2015 میں میک اپ کا سامان فروخت کرنےکا کاروبار شروع کیا
اور اس کا نام کائیلی کاسمیٹکس رکھا۔

روایتی کمپنیوں کے برعکس ان کی مصنوعات صرف آن لائن فروخت کی جاتی ہیں تاہم وہ اس قدر
مقبول ہیں کہ فوری طور پر بک جاتی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق کائیلی کی کمپنی نے گذشتہ سال
36 کروڑ ڈالرز کی مصنوعات فروخت کیں۔

کائیلی جینر نے بتایا انہوں نے کاروبار شروع کرتے ہوئے ایسا کچھ نہیں سوچا تھا مگر اب یہ محسوس
کرکے اچھا لگتا ہے کہ محنت رنگ لائی ہے۔ کائیلی جینر سوشل میڈیا کا استعمال انتہائی ماہرانہ انداز
میں کرتی ہیں۔

انسٹاگرام پر ان کے 11 کروڑ سے زیادہ فالور ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کی عمریں 18 سے 34
سال کے درمیان ہیں۔ فوربز نے کائیلی کی کمپنی کے بارے میں بتایا ان کے اوور ہیڈ اخراجات انتہائی
کم ہیں۔ انھوں نے صرف 12 ملازم رکھے ہوئے ہیں جن میں سے صرف سات کل وقتی دیگر تمام
آپریشنز آؤٹ سورس کیے گئے ہیں۔

وہ زیادہ تر اشتہاری مہمات سوشل میڈیا کے ذریعے مفت چلاتی ہیں۔ واضح رہے مارک زکربرگ 23
سال کی عمر میں ارب پتی بنے تھے جبکہ ان کے مقابلے میں سوشل میڈیا سٹار نے یہ کامیابی 21 سال
کی عمر میں حاصل کی ہے۔